?️
سچ خبریں: صوبہ سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ مسجد نبوی کے امام الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر کی دعاؤں کے نتیجے میں پاکستان کے حالات ضرور بہتر ہوں گے۔
مسجد نبوی ﷺ کے امام، الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر، اپنے 7 روزہ خیرسگالی دورے پر پاکستان تشریف لائے ہیں، جہاں آج انہوں نے سندھ ہاؤس اسلام آباد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: مسجد النبی کے امام پاکستان کے دورے پر
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ یہ ہمارے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ امام مسجد نبوی ﷺ یہاں تشریف لائے۔
انہوں نے پاکستان کی معیشت کی بہتری اور قومی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی ہیں۔
کامران ٹیسوری نے امید ظاہر کی کہ یہ دعائیں ضرور قبول ہوں گی اور اس کے نتیجے میں پاکستان کے حالات بدلیں گے۔
انہوں نے سعودی حکومت، سعودی سفیر، اور امام مدینہ کا شکریہ ادا کیا۔
مزید بات کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے عام شہریوں کے لیے کھلے ہیں۔ گورنر ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کا دعویٰ کسی اور کا تھا، لیکن ہم نے جو وعدہ کیا، اسے پورا کر کے دکھایا۔
مزید پڑھیں: اسلامی نظریاتی کونسل کی مسجد نبوی ﷺ واقعے کی مذمت
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سعودی حکومت پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، اور حیدرآباد میں آئی ٹی یونیورسٹی کی تعمیر جاری ہے۔ لیپ ٹاپ اور مفت راشن کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔
مشہور خبریں۔
سپریم کورٹ نے ’غیرسنجیدہ درخواست‘ دائر کرنے پر وزارت دفاع پر جرمانہ عائد کردیا
?️ 7 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے غیراہم اور غیرسنجیدہ دعویٰ دائر کر
مئی
قطر کے وزیر خارجہ نے عمران خان سے ملاقات کی
?️ 10 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان سے قطر کے نائب وزیراعظم اور
ستمبر
پاک بحریہ کا ایک اور شاندار کارنامہ
?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: پاک بحریہ نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے
جولائی
فواد چوہدری نے سیاسی جماعتوں کو اہم مشورہ دے دیا
?️ 31 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات نے موجودہ
اکتوبر
نواز شریف کی ایران کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کی مذمت
?️ 14 جون 2025سچ خبری: مسلم لیگ ن کے سربراہ اور پاکستان کے سابق وزیر
جون
الیکشن کمیشن نے 2023 انتخابات کی تیاری شروع کر لی
?️ 29 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے
دسمبر
برطانوی مصنف کا اسرائیل کی تزویراتی ناکامیوں کا بیان
?️ 27 جون 2025سچ خبریں: مشرق وسطیٰ میں ایک مضمون میں برطانوی مصنف اور تجزیہ
جون
آریان خان کی گرفتاری سے متعلق اہم انکشاف
?️ 8 اکتوبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان
اکتوبر