سچ خبریں: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی مرکزی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی لگانا کوئی چھوٹا فیصلہ نہیں ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان اس مسئلے پر ابھی تک کوئی مشاورت نہیں ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پر پابندی لگائی گئی تو کیا ہوگا؟؛ بیرسٹر سیف کی زبانی
شیری رحمان نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی سے کسی غیر جمہوری قدم کی توقع نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پابندی کے معاملے پر دلائل کو بھی سننا ہوگا۔
مزید پڑھیں: کیا پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی پر پابندی لگنے سے روک رکھا ہے؟ ندیم افضل چن کی زبانی
ان کا کہنا تھا کہ بحران کے دور میں ناپ تول کر قدم اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی صرف اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے۔