?️
سچ خبریں: پنجاب میں پاور شیئرنگ کے مسئلے پر حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان اہم ملاقات ہوگی، پیپلز پارٹی کی کمیٹی میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف، ندیم افضل چن اور علی گیلانی شامل ہیں۔
حکومتی ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ اور خواجہ آصف شامل ہیں، جبکہ اجلاس میں خواجہ سعد رفیق بھی شریک ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی پنجاب کے انتظامی عہدوں کے مستقبل کا فیصلہ کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کو صدرِ مملکت اور چئیرمین سینیٹ کے عہدے ملنے کا امکان
یہ واضح رہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان مذاکرات کامیاب رہے تھے، جہاں بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں بجٹ کی منظوری کی یقین دہانی کرائی تھی۔
پیپلز پارٹی کے وفد میں راجا پرویز اشرف، شیری رحمٰن، خورشید شاہ، نوید قمر اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی شامل تھے۔
ملاقات کے دوران وزیر اعظم اور بلاول بھٹو زرداری نے قومی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ وزیر اعظم نے بجٹ کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے ساتھ مزید مشاورت بھی کی۔
باوثوق ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے وزیر اعظم سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور ایک چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا۔
بلاول بھٹو نے سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مزید فنڈز مختص کرنے اور وفاق و پنجاب کے بجٹ پر تحفظات کا اظہار کیا۔
پیپلز پارٹی نے جنوبی پنجاب میں انتظامی کنٹرول کا مطالبہ کیا اور حکومت کو یاد دلایا کہ انہوں نے پی ایس ڈی پی اور بجٹ کے حوالے سے وعدے پورے نہیں کیے۔
اتحادی جماعت نے وزیر اعظم کو بجٹ کے حوالے سے اپنے خدشات سے آگاہ کیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما بلیغ الرحمن نئے گورنر پنجاب ہوں گے
وزیر اعظم نے بلاول بھٹو کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے تحفظات دور کیے جائیں گے اور بجٹ پر پیپلز پارٹی کے خدشات کو حل کیا جائے گا۔ پنجاب اور سندھ سے متعلق مطالبات بھی تسلیم کیے جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
صدر مملکت نے جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا سینئر ترین جج ڈکلیئر کر دیا
?️ 29 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس سرفراز
جون
ایوب خان سے لے کر آج تک احتساب ہماری ترجیح نہیں،عارف علوی
?️ 4 جون 2024لاہور: (سچ خبریں) سابق صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ ایوب
جون
شام میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے میں متعدد فوجی زخمی
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں:شامی اور امریکی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شام کے
اگست
پاکستان کا امریکا کے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دینے کا خیرمقدم
?️ 12 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے امریکی حکومت کے بلوچ لبریشن آرمی
اگست
جولانی حکومت کا امریکا اور اسرئیل کے ساتھ مشترکہ اجلاس ہونے والا ہے
?️ 24 جولائی 2025جولانی حکومت کا امریکا اور اسرئیل کے ساتھ مشترکہ اجلاس ہونے والا
جولائی
حکومت نے براہ راست نیا ٹیکس نہیں لگایا
?️ 17 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے
جون
ٹیکس کی ادائیگی میں تنخواہ دار طبقہ سرفہرست، مزید انکم ٹیکس لینے کا ہدف مقرر
?️ 30 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں ٹیکس کی ادائیگی میں تنخواہ دار
اپریل
غزہ کی حمایت اور یکجہتی اور صیہونی حکومت کی جنگ کی مخالفت میں عالمی تحریک کا تسلسل
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے مزدوروں کے عالمی
مئی