?️
سچ خبریں: پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی پر قومی اسمبلی میں ایک قرارداد پیش کی گئی۔
پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی پر پیپلز پارٹی کی رکن سحر کامران نے قرارداد پیش کی جس میں انہیں اولمپکس میں کامیابی اور سونے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پوری پاکستانی قوم ارشد ندیم کی طرف سے پرُامید ہے: شیخ رشید
قرارداد کے متن کے مطابق ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس 2024ء میں 92.97 میٹر کی جیولین تھرو کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
اس قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان ارشد ندیم کی مستقل مزاجی اور محنت کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتا ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ارشد ندیم کی بھرپور عزت افزائی کی جائے۔
مزید یہ بھی کہا گیا کہ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے تاکہ عالمی سطح پر پاکستان کا نام مزید روشن ہو۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے جیولین تھرو کے ماہر ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 40 سال بعد پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا۔
مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل لانے کی واحد امید
انہوں نے اولمپکس کی تاریخ کی سب سے طویل 92.97 میٹر کی تھرو کرکے یہ کارنامہ سرانجام دیا۔


مشہور خبریں۔
گندم سبسڈی میں کمی کیخلاف گلگت بلتستان میں ہڑتال، نظام زندگی مفلوج
?️ 26 جنوری 2024گلگت بلتستان: (سچ خبریں) گلگت بلتستان بھر میں گندم سبسڈی میں کمی
جنوری
لبنان میں سعودی سفیر کی نقل و حرکت
?️ 14 مئی 2022سچ خبریں:لبنان کے انتخابات قریب آتے ہی سعودی سفیر نے لبنان کے
مئی
شکستوں کو چھپانے کے لیے اسرائیل کا جھوٹ کا سہارہ
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:ماضی میں چونکہ اسرائیل عربوں کے تئیں خود کو درست سمجھتا
فروری
"بلیک ژون”؛ ایران کے ساتھ جنگ نے صیہونی حکومت کی معیشت کو کیسے تباہ کیا؟
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران کے میزائل ڈرون ردعمل نے فضائی حدود
جولائی
جنرل قاسم سلیمانی ظلم کے خلاف لڑنے والےہر مجاہد کے دل کی دھڑکن
?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:افغانستان کے ایک معروف میڈیا اور سماجی کارکن کا کہنا ہے
دسمبر
جنگ بندی کے بعد لوگوں کی واپسی
?️ 24 نومبر 2023سچ خبریں:24 نومبر بروز جمعہ اور غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ
نومبر
ملک بھر میں یوم یکجہتی فلسطین منایا گیا
?️ 21 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے
حماس نے کتنی بار اسرائیل کو چونکایا؛ اسرائیلی اخبار کی زبانی
?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک اسرائیلی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے
دسمبر