سچ خبریں: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ انہوں نے گزشتہ سال اکتوبر میں غزہ میں جنگ بندی کی اپیل کی تھی۔
ملالہ یوسف زئی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملالہ فنڈ کے ذریعے فلسطینی بچوں کے ریلیف فنڈ کی حمایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملالہ یوسف زئی کی غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت غزہ میں چھ لاکھ سے زیادہ بچے اسکول جانے سے محروم ہیں۔
ملالہ نے کہا کہ غزہ کے بچے انتہائی خوفناک حالات کا سامنا کر رہے ہیں، اور ہمیں تشدد کے خاتمے کے لیے فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ جاری رکھنا چاہیے۔