?️
سچ خبریں: جماعت اسلامی کے ترجمان نے حکومت پر دوہرے معیار اپنانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ایک طرف مذاکرات کر رہی ہے اور دوسری طرف گرفتاریاں کر کے ڈبل گیم کھیل رہی ہے۔
ترجمان جماعت اسلامی نے ایک بیان میں اسلام آباد جانے والی خواتین کے قافلے کو روکنے کی شدید مذمت کی۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے احتجاج کے خلاف طاقت کا استعمال
انہوں نے کہا کہ خواتین کا قافلہ پُرامن طریقے سے اسلام آباد دھرنے میں شرکت کے لیے جا رہا تھا، اور احتجاج کسی بھی سیاسی جماعت کا جمہوری حق ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے خواتین کارکنوں کے ساتھ بدسلوکی کی گئی اور پنجاب پولیس نے دھرنے میں جانے والی خواتین کو بسوں سے زبردستی اتارا۔
دوسری جانب مری روڈ لیاقت باغ کے باہر جماعت اسلامی کا دھرنا چوتھے روز میں داخل ہو گیا ہے۔
آج دھرنے میں خواتین کا جلسہ ہوگا جس سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان خطاب کریں گے۔
مزید پڑھیں: جماعت اسلامی کا دھرنا کب تک جاری رہے گا؟
جماعت اسلامی اور حکومتی وفد کے درمیان مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ بھی آج ہوگا۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی جماعت اسلامی کو تکنیکی کمیٹی کے جائزے سے آگاہ کرے گی۔


مشہور خبریں۔
حکومت کا سپریم کورٹ کے فیصلے کو ماننے سے انکار، قانونی آپشنز پر غور
?️ 5 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومتی اتحاد نے واضح طور پر سپریم کورٹ
اپریل
نفتالی بینیٹ کی معلومات کے انکشاف کے بعد اسرائیلی سکیورٹی اداروں میں زلزلہ
?️ 18 دسمبر 2025سج خبریں: صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے ٹیلی
دسمبر
فلسطین اور کشمیر کے مسائل کے منصفانہ حل کے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا:شہباز شریف کا ’’ارنا‘‘ کو خصوصی انٹرویو
?️ 26 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نےحالیہ پاک بھارت جنگ
مئی
پنجاب کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
?️ 6 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کی 18 رکنی کابینہ نے عہدے کا حلف
مارچ
نسلہ ٹاور گرانے یا نہ گرانے سے متعلق انتظامیہ تابحال فیصلہ نہ کرسکی
?️ 18 جون 2021کراچی (سچ خبریں) چیف جسٹس گلزار احمد نے نسلہ ٹاور کو غیر
جون
پاکستان میں انسداد پولیو کے لیے اہم اقدامات
?️ 24 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)دنیا بھر میں آج انسداد پولیو کا عالمی دن منایا
اکتوبر
صہیونی افواج ہائی الرٹ؛ یمن کی جوابی کارروائی کا خوف
?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں:گزشتہ رات یمن کے الحدیدہ صوبے کے بندرگاہ رأس عیسی پر
جنوری
پاکستان تحریک انصاف کا انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا فیصلہ
?️ 31 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا فیصلہ کرلیا۔
جنوری