سچ خبریں: خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پشاور میں جدید بس سروس منصوبہ شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، یہ منظوری خیبر پختونخوا اربن موبیلیٹی اتھارٹی بورڈ کے اجلاس میں دی گئی۔ یہ منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایا جائے گا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بس سروس چمکنی سے رنگ روڈ کے ذریعے اتوار بازار تک چلائی جائے گی۔ ابتدا میں چمکنی سے حیات آباد تک 100 بسیں چلائی جائیں گی، جس سے روزانہ ڈیڑھ لاکھ مسافر سفر کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لوڈشیڈنگ کے مسئلے کا ایسا راستہ نکالا ہے جس سے عوام کو ریلیف ملے گا، وزیر اعلی خیبر پختونخوا
خیبر پختونخوا اربن موبیلیٹی اتھارٹی کے ایم ڈی عماد علی کا کہنا ہے کہ اس بس سروس کی وجہ سے بی آر ٹی پر رش کم ہوگا۔ ضرورت کے مطابق، بسوں کی تعداد 200 تک بڑھائی جائے گی۔
مزید پڑھیں: علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے کا حلف اٹھا لیا