🗓️
سچ خبریں: گورنر ہاؤس پنجاب میں صدر مملکت آصف زرداری کی سالگرہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں گورنر پنجاب، ثمینہ خالد گھرکی اور دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی، تقریب کے اختتام پر صدر زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد آصف زرداری نے پارٹی کی قیادت کو باپ کی طرح سنبھالا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت اور پیپلز پارٹی کی مذاکرات
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہمیشہ دھاندلی کا شور مچایا جاتا ہے، آصف زرداری نے اس کا حل پیش کیا تھا مگر اس پر عملدرآمد نہیں ہوا۔
گورنر پنجاب نے پاک ایران گیس پائپ لائن کو مسائل کا حل قرار دیا۔
مسلم لیگ (ن) سے اتحاد کے حوالے سے سلیم حیدر نے کہا کہ یہ اتحاد شوق یا محبت کا نہیں بلکہ مجبوری کا ہے۔
اگر (ن) لیگ کے ساتھ اتحاد نہ کرتے تو ملک شاید اس حالت میں بھی نہ ہوتا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے اور ہر ادارے کو اپنی حدود میں رہنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں کم تعداد ہونے کے باوجود ہم آصف زرداری کی دانش کی وجہ سے گورنر ہاؤس میں بیٹھے ہیں۔
مزید پڑھیں: کیا مسلم لیگ(ن) تنہا ہو چکی ہے؟
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ سیاست کا پینڈولم ہمیشہ حرکت میں رہتا ہے اور لیڈر اپنی پارٹی کے لیے جگہ بناتا ہے۔
پیپلز پارٹی حکومت کو سہارا نہ دے تو ہلچل مچ جائے گی، انہوں نے کہا کہ ایک پارٹی نے نوجوان نسل میں نفرت بھر دی ہے۔
مشہور خبریں۔
وزیراعظم نے بجلی کی سرکاری پیداواری کمپنیوں کی کیپیسٹی پیمنٹ پر سوال اٹھادیا
🗓️ 14 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی پیدا کرنے والی
جنوری
او آئی سی اجلاس: ایک فون آیا اور اپوزیشن ڈھیر: شیخ رشید
🗓️ 20 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)او آئی سی اجلاس سے متعلق اپوزیشن کے دھمکی آمیز
مارچ
جنوبی کوریا نے جدید ترین جنگی طیارہ متعارف کرا دیا
🗓️ 11 اپریل 2021سیؤل(سچ خبریں) جنوبی کوریا نے مقامی سطح پر تیار ہونے والا جدید
اپریل
شراکت داروں کا ’انٹرنیٹ کی گورننس‘ کیلئے قومی سطح پر مشاورت کا مطالبہ
🗓️ 6 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) شراکت داروں نے قومی سطح پر ڈیجیٹل حقوق
دسمبر
یوکرین کے لیے امریکی فوجی امداد کی نئی فہرست کی تفصیلات
🗓️ 16 ستمبر 2022سچ خبریں: جو بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے یوکرین کو ہتھیاروں کے
ستمبر
مشہور برطانوی گلوکار کا اسلام قبول کرنے اعلان
🗓️ 4 اگست 2022سچ خبریں:برطانیہ کے معروف گلوکار ڈچ ویلی نے اسلامی تعلیمات سے متأثر
اگست
بھارتی سرحد کے قریب چین کے فوجی ڈھانچے تشویشناک ہیں: امریکی جنرل
🗓️ 9 جون 2022سچ خبریں: جنرل چارلس فلن نے بدھ کے روز کہا کہ ہند
جون
پاکستان میں وی پی این کے استعمال میں 6 ہزار فیصد اضافہ
🗓️ 11 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی
مارچ