سچ خبریں: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے 25 افراد لاپتا ہیں، مگر کسی کو اس کی پرواہ نہیں ہے۔
لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی ناکامی یہ ہے کہ 7 ماہ بعد بھی مختلف احتجاج کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے لیے نقصان دہ لوگوں کے ساتھ کیا کیا گیا؟ حامد خان کی زبانی
فواد چوہدری نے کہا کہ جب تک اپوزیشن جماعتیں متحد نہیں ہوتیں، حکومت پر کوئی دباؤ نہیں پڑے گا۔ یہ بات طے ہے کہ بجلی کے بلوں میں کمی نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی پر لگائے جانے والے الزامات اصل میں کس کے خلاف ہونا چاہیے تھے؟ علیمہ خان کی زبانی
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بجلی، تیل اور تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس لگا کر پیسے کما رہی ہے۔