?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع بڈگام کے علاقے ماگام میں لوگوں نے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے جاں بحق ہونے پر آج مکمل ہڑتال کی۔
میڈیا کے مطابق صدر ابراہیم رئیسی کو کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حامی کے طور پر دیکھا جاتا تھا۔ ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پرقصبے میں دکانیں بند اورسڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل رہی اورلوگ صدر رئیسی کی موت پر پانچ روزہ سوگ منا رہے ہیں۔
ماگام کے نوجوانوں نے ایرانی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ایک ریلی نکالی۔اس سے قبل پیر کو جیسے ہی صدر رئیسی کی موت کی خبر پھیلی، کشمیری مسلمان سرینگر کے تاریخی گھنٹہ گھر، بڈگام کے علمگری بازار اور ماگام سمیت مختلف مقامات پر جمع ہوئے ۔ انہوں نے اظہار تعزیت کے لیے پلے کارڈ زاٹھا رکھے تھے اور موم بتیاں جلائیں ۔
دوسری جانب جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمر فاروق نے ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ امیرحسین عبداللہیان، علاقائی گورنر ملک رحمتی اور صدر کے دیگر ساتھیوں کے جاں بحق ہونے پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا کے مطابق 03مئی سے اپنے گھر میں نظربندمیرواعظ عمرفاروق نے اپنے تعزیتی پیغام میں صدر رئیسی کی المناک موت کو مسلم دنیا بالخصوص ایرانی قوم کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔میرواعظ نے اپنی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی طرف سے حکومت ایران اور اس کے شہریوں کو یقین دلایا کہ وہ اس مشکل گھڑی میں ان کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے اللہ تعالی سے مرحوم کی مغفرت اور ایرانی عوام کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی


مشہور خبریں۔
ایران کے ساتھ سفارت کاری پر تبادلہ خیال
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں: ویانا جوہری مذاکرات کے نتیجے تک پہنچنے کے لیے
ستمبر
انسٹا گرام انتظامیہ نے صارفین کو اہم خوشخبری سنا دی
?️ 28 اکتوبر 2021کیلیفورنیا(سچ خبریں)انسٹا گرام انتظامیہ نے صارفین کی بڑی مشکل حل کرتے ہوئے
اکتوبر
سید حسن نصر اللہ کرشماتی قیادت اور اثرانداز کمانڈر
?️ 17 فروری 2022سچ خبریں: حسن نصر اللہ تقریباً 30 سال سے لبنان میں حزب
فروری
یورپی یونین چین کی طاقت کے عروج سے خوفزدہ نہیں ہے: جوزپ بریل
?️ 16 اپریل 2023سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا
اپریل
کورونا وائرس کی بحرانی اور مشکل صورتحال میں امریکا نے بھارت کا ساتھ چھوڑ دیا
?️ 24 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) یہ بات دنیا جانتی ہے کہ امریکا نے آج
اپریل
محکمہ داخلہ کی ہدایت پر افغان شہریوں کی باعزت اور منظم واپسی کیلئے نئی مہم کا آغاز
?️ 2 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت پاکستان نے جنوب مغربی علاقوں میں مقیم
اگست
صیہونی فوج کے ہاتھوں فلسطینی نوجوان شہید
?️ 15 اکتوبر 2022سچ خبریں:مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کی شب راملہ کے شمال میں
اکتوبر
یمن پر بمباری بھی اور سعودی ولی عہد کا یمن بحران کے سیاسی حل کا مطالبہ بھی
?️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک طرف سعودی لڑاکا طیاروں کے یمن پر حملے جاری ہیں
دسمبر