سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی دھڑے بندی نہیں ہے۔
اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے وضاحت کی کہ اختلاف رائے ایک الگ چیز ہے، مگر پارٹی میں کسی قسم کا اختلاف نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ہدایات پر بجٹ کا جو حال ہوا وہ سب کے سامنے ہے، ٹیکسوں کی بھرمار ہے۔ یہ بجٹ آئی ایم ایف کا تیار کردہ ہے اور تاریخ کا بدترین بجٹ پیش کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا پی ٹی آئی اختلافات کا شکار ہے؟شوکت یوسفزئی کی زبانی
اسد قیصر نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف آواز اٹھانے والی ہر سیاسی جماعت کے ساتھ ہیں۔ صنعتیں ہوں یا کسان، بجٹ میں کسی بھی شعبے کو نہیں بخشا گیا۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ موجودہ بجٹ سیشن میں اپنے ممبران اسمبلی کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔ بجٹ میں ٹیکسوں کے خلاف 5 جولائی کو مانسہرہ اور 6 جولائی کو اسلام آباد میں جلسے کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا پارٹی چھوڑنے والوں کے نام پیغام
انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی انتخابات ہوں، وہ صاف اور شفاف ہونے چاہئیں، ایسے انتخابات جن سے استحکام آئے۔