?️
سچ خبریں: الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے خلاف چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کی توہین کے کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران، وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین ہائی کورٹ میں مصروف ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے دو احکامات جاری کیے، جو دونوں اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری کا پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے مذاکرات پر حیرانی کا اظہار
فیصل چوہدری نے کہا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کی کاپی فراہم کر رہا ہوں، الیکشن کمیشن نے چارج فریم کیا تھا، جسے ہائی کورٹ نے معطل کر دیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے کیس میں ایک کیس کا فیصلہ دوسرے پر بھی لاگو ہوگا، لہذا بانی پی ٹی آئی کے کیس پر بھی چارج فریم کو دوبارہ جائزہ لیں۔
سماعت کے دوران، فواد چوہدری نے کہا کہ ہم معافی تلافی کرنے والے لوگ ہیں اور میں ایک تحریری معذرت نامہ دینا چاہتا ہوں۔
ممبر کمیشن نے کہا کہ آپ نے بھی نہیں سوچا تھا کہ آگے کیا ہوگا، آپ معافی نامہ دے دیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ آپ کی پوسٹ پر یہ سب ہوتا ہے، کیپٹن صفدر نے کیا کہا اور کیا کیا، میں نہیں کہتا کہ اسے بھی نوٹس دیں، لیکن آپ کا دل ہم پر زیادہ آتا ہے، آپ تگڑے ایکشن لیں تو ساکھ واپس آئے گی، آپ پی ٹی آئی کو 41 سیٹیں دے دیں۔
ممبر کمیشن نے جواب دیا کہ اگر نشستیں پی ٹی آئی کی بنیں گی تو ضرور دی جائیں گی، چارج فریم کے لیے کیس رکھا جاتا ہے، آپ اپنا جواب جمع کرا دیجیے۔
سماعت کے دوران، وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ ہائی کورٹ کا آرڈر چارج فریم سے متعلق ہے اور اسے تسلی سے پڑھ لیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ہائی کورٹ کا حکم جیل ٹرائل اور چارج فریم معطل کرنے سے متعلق ہے۔
مزید پڑھیں: فواد چوہدری کو بیرون ملک جانے کی عارضی اجازت اور ان کا ردعمل
فواد چوہدری نے کہا کہ چارج فریم اچھی خبر نہیں بنتی، لہذا آپ مزید کارروائی تک کیس ملتوی کر دیں۔
ممبر کمیشن نے جواب دیا کہ سیاستدان کا کام گالی دینا نہیں ہوتا، آپ لوگوں کو دیکھ کر بہت آگے بڑھ جاتے ہیں، اور اس وقت آپ سخت جذباتی تھے۔
الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کر دی۔


مشہور خبریں۔
ہتھیار ڈالنے کا مطلب لبنان کی تباہی ہے/ہم مزاحمت ترک نہیں کریں گے:حزب اللہ
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: لبنان کے سیاسی شوریٰ کے رکن اور سابق وزیر محمود
جولائی
نواز شریف کی زیرِقیادت مسلم لیگ (ن) کا اتحادیوں کو راضی کرنے کا فیصلہ
?️ 23 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) نے سیاسی درجہ حرارت کو کم
اکتوبر
چیف جسٹس قاضی فائز نے عدلیہ میں مداخلت روکنے کے بجائے مزید دروازے کھولے، جسٹس منصور علی شاہ
?️ 25 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جسٹس منصور علی شاہ نے رجسٹرار سپریم کورٹ
اکتوبر
وزیر اعظم کا پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار
?️ 5 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے پاک فوج کی آپریشنل
ستمبر
علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا: یاسر نواز
?️ 7 جون 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و ہدایتکار یاسر
جون
وائپر سانپ کے زہر اور کورونا کی روک تھام سے متعلق اہم تحقیق
?️ 2 ستمبر 2021برازیلیا(سچ خبریں) برازیل کے سائنسدانوں نے وائپر سانپ کے زہر اور کورونا
ستمبر
چیئرمین نیب کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے حوالے سے فیصلہ وزارت قانون ہی کرے گی
?️ 19 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات
ستمبر
غزہ سے متعلق مجوزہ قراردادوں کے بارے قطر کا بیان
?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں قطر کے نمائندے نے سلامتی کونسل کے اجلاس
اکتوبر