سچ خبریں: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ وزیرِ قانون کس کے اشاروں پر غیر آئینی اقدامات کر رہے ہیں۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزیر قانون حکومتی جماعت کو بچانے کے لیے آئین اور قانون کی پرواہ کیے بغیر کام کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں گورنر راج کے حوالے سے وزیر قانون کا بیان
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترامیم کے بل کو پر لگا دیے ہیں۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کو اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا اور چند گھنٹوں میں کمیٹی سے منظور بھی کرا لیا گیا۔
مزید پڑھیں: اقوام متحدہ کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ اور وزیرِقانون کا ردعمل
بیرسٹر سیف نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ میں قانون سازی کے ساتھ مذاق کرنا بند کرے، حکمران چاہے کچھ بھی کر لیں، ان کا آخری وقت قریب آچکا ہے۔
Short Link
Copied