9 مئی کے واقعات:عامر محمود کیانی کا پی ٹی آئی و سیاست چھوڑنے کا اعلان

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایڈیشنل سیکریٹری عامر محمود کیانی نے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عامر محمود کیانی نے کہا کہ انتہائی مایوسی کی بات ہے کہ جس سفر پر میں نے 27 برس مکمل کیے، حالیہ واقعات ہونے کی وجہ سے اب مجھے سیاست سے دستبردار ہونا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کی بات نہیں کر رہا لیکن میں سیاست سے دستبردار ہونے کی بات کر رہا ہوں کیونکہ میں اس قسم کی سیاست کا حصہ نہیں بن سکتا کہ کل پاکستان پر کوئی آنچ آئے تو میں بھی اس فہرست میں شامل ہوں۔

عامر کیانی نے کہا کہ میرا اس بات پر یقین ہے کہ پاکستان کی بقا اس کے ادارے ہیں جن کو مزید بہتر ہونا چاہیے، جب بھی مشکل آئی ہے ان اداروں نے اپنی زندگیاں دی ہیں، کیا اس دور میں کوئی کم تنخواہ پر اپنی جان دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ سیاسی لڑائی لڑیں لیکن یہ بدنصیبی ہے کہ کوئی بھی پارٹی اداروں کے ساتھ ایسا کرے، خلاف ورزی ملک کی سالمیت اور بقا پر حملہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ سیاسی جماعتیں ادارہ بنیں لیکن بدقسمتی سے کوئی بھی سیاسی جماعت ادارہ نہیں بن سکتی، ادارے بنائیں تو آپ کو ان کی قدر ہو۔

انہوں نے کہا کہ ان وجوہات کی بنیاد پر میں پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں اور سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان کر رہا ہوں۔

واضح رہے کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان 7 مقدمات میں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے تھے جہاں سے قومی احتساب بیورو کی جانب سے رینجرز نے ان کو القادر ٹرسٹ کیس میں حراست میں لے لیا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا تھا۔

عمران خان کی گرفتاری پر تحریک انصاف کے کارکنان ملک کے مختلف علاقوں میں سڑکوں پر نکل آئے اور مشتعل افراد نے جی ایچ کیو، کور کمانڈر ہاؤس لاہور، ریڈیو پاکستان سمیت دیگر سرکاری و نجی املاک اور قومی تنصیبات میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے نذر آتش کردیا تھا جبکہ ایدھی ایمبولنس، پیپلز بس سروس سمیت پولیس اور رینجرز کی گاڑیوں کو بھی جلایا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ نے امریکی نائب وزیر خارجہ برائے مشرق وسطیٰ کے لیے نامزدگی واپس لے لی

?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے امور کے

اسرائیل سے متعلق پالیسی میں تبدیلی نہیں آئی، شہریوں کے جانے کا علم نہیں، دفتر خارجہ

?️ 20 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا

جرمنی کو 8.5 بلین ڈالر کے امریکی فوجی ہیلی کاپٹروں کی فروخت

?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:پینٹاگون سے وابستہ ایک تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ جرمنی

لاہور ہائیکورٹ: ظل شاہ قتل کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

?️ 6 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے ظل شاہ قتل کیس میں پاکستان

بائیڈن کے بڑھاپے سے یورپی رہنما حیران

?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے

عمران خان قانون سے بھاگے رہے تو انہیں گرفتار کرکے لانا پڑے گا، وزیر داخلہ

?️ 8 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے عمران خان

ایران کا حملہ کیسا رہا؟ صیہونی میڈیا کی زبانی

?️ 15 اپریل 2024سچ خبریں: حالیہ گھنٹوں میں عبرانی میڈیا نے ایران کے طاقتور آپریشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے