9 مئی کو لوگ اسلحہ کے بغیر کیسے کور کمانڈر ہاؤس پہنچے؟ کسی فوجی افسر کا ٹرائل ہوا؟ سپریم کورٹ

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران 9 مئی سے متعلق کئی سوالات اٹھا دیے۔

ڈان نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے سوال کیا کہ 9 مئی کو کیسے لوگ بغیر ہتھیاروں کے کور کمانڈر ہاؤس پہنچے؟ کیا 9 مئی میں کسی فوجی افسر کے ملوث ہونے پر ٹرائل ہوا؟

وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے جواب دیا کسی فوجی افسر کا ٹرائل نہیں ہوا۔

جسٹس جمال مندوخیل بولے کسی پر فوج کو کام سے روکنے پر اکسانے کا الزام ہے؟

جسٹس مسرت ہلالی نے پوچھا چیک پوسٹ پر سویلین سے تنازع بھی ڈسپلن خراب کرنا ہوگا؟

دوران سماعت وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل جاری رکھے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ خواجہ حارث کا سارا انحصار ایف بی علی کیس پر ہے، ایف بی علی کیس میں ریٹائرڈ اور حاضر سروس افسران دونوں ملوث تھے۔

خواجہ حارث نے کہا کہ فوج کا ڈسپلن جوبھی خراب کرے گا، وہ فوجی عدالت میں جائے گا۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آرمی ایکٹ کادائرہ جتنا آپ وسیع کر رہے ہیں، اس میں تو کوئی بھی آسکتا ہے۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ ایف بی علی کیس مارشل لا دور کا ہے، ذوالفقار علی بھٹو سول مارشل لا ایڈمنسٹریٹر تھے، جنہیں ہٹانے کی کوشش میں ایف بی علی کیس بنا تھا۔

خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مظاہرین پر الزام املاک کو نقصان پہنچانے کا ہے، 9 مئی کے واقعے میں کسی فوجی افسر کا ٹرائل نہیں ہوا۔

وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کے دلائل جاری تھے کہ عدالت نے سماعت ایک روز کے لیے ملتوی کر دی۔

مشہور خبریں۔

عمران خان کا سپریم کورٹ سے آئین و قانون کی ’کھلی خلاف ورزی‘ پر نوٹس لینے کا مطالبہ

🗓️ 10 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)پنجاب میں رات گئے وفاقی حکومت کے اعلامیے پر گورنر عمر

پی ٹی آئی کے خلاف درخواست گزار کو اپنے شواہد پرکیس کو ثابت کرنا ہوگا:الیکشن کمیشن

🗓️ 31 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی اسکروٹنی

سلمان رشدی جہنم سے ایک قدم کے فاصلے پر

🗓️ 14 جنوری 2023سچ خبریں:شیطانی آیات کے مصنف سلمان رشدی کی موجودہ حالت یوں بیان

امریکہ کی اسرائیل کو بچانے کی نئی پالیسی

🗓️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکہ اسرائیل میں میزائل دفاعی نظام تھاڈ کے ساتھ 100

اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے سیکیورٹی اداروں کو ’فری ہینڈ‘ مل گیا

🗓️ 28 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ماہِ رمضان کے دوران ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں

سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی؛پوری دنیا میں شدید غم و غصہ

🗓️ 30 جون 2023سچ خبریں: سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے کے واقعے

برطانوی اشاعت کا حزب اللہ مخالف مضمون سراسر غلط

🗓️ 24 جون 2024سچ خبریں: صیہونیوں کا دنیا کے بڑے میڈیا کے بہاؤ پر بڑا کنٹرول

عراقی صدر اور مراکش کے بادشاہ کا موبائل فون صیہونی جاسوس سافٹ وئر کے ذریعہ ہیک

🗓️ 21 جولائی 2021سچ خبریں:فرانسیسی ذرائع ابلاغ نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے