?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 2 فروری تک ملتوی کردی ہے۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
12 مقدمات میں بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی درخواست ضمانت پر وکیل صفائی نے دلائل مکمل کر لیے، شاہ محمود قریشی کے خلاف بھی 6 مقدمات میں وکلا صفائی نے دلائل مکمل کر لیے ہیں۔
اس کے علاوہ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی بھی تھانہ نیوٹاؤن میں درج ایک مقدمے میں ضمانت کی درخواست پر دلائل مکمل کرلیے گئے، کیس 3 فروری تک ملتوی کردیا گیا، کیس کے اسپیشل پراسیکیوٹر 2 اور 3 فروری کو بالترتیب استغاثہ کی جانب سے دلائل دیں گے۔
سماعت کے بعد شاہ محمود قریشی کی اہلیہ، وکیل علی بخاری بھی انسداد دہشتگردی عدالت سے روانہ ہوگئے۔
واضح رہے کہ عمران خان نے 12 اور شاہ محمود قریشی نے 6 مقدمات میں درخواستِ ضمانت دائر کر رکھی ہے جبکہ شیخ رشید نے ایک مقدمے میں بعدازگرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔
مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔
اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔


مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی مذاکرات پر آمادہ ہوتو عمران خان کی رہائی بڑی بات نہیں،رانا ثناءاللہ
?️ 22 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماءرانا ثناءاللہ کا کہنا
اپریل
غزہ میں صیہونی جنگی جرائم کا منھ بولتا ثبوت
?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں: شمالی غزہ کے ایک علاقے پر صیہونی بمباری سے ایک
اکتوبر
زیلنسکی اور اس کے ساتھیوں کے ہاتھوں 400 ملین ڈالر کی امریکی امداد چوری
?️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:ایک تحقیقاتی صحافی کے مطابق زیلنسکی اور اس کے ساتھیوں نے
اپریل
فلسطینیوں کو اسرائیلی بنانے کی پالیسی ناکام
?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں:ماہرین کا خیال ہے کہ صیہونی حکومت فلسطینیوں کو اسرائیلی بنانے
دسمبر
میانمار کے کیرن نسل کے گوریلاز نے باغی فوج کے بیس پر قبضہ کرلیا، فوجی حکومت کے مخالفین میں خوشی کی لہر
?️ 28 اپریل 2021میانمار (سچ خبریں) میانمار کے کیرن نسل کے گوریلاز نے باغی فوج
اپریل
گلگت بلتستان حکومت کی پانچ سالہ آئینی مدت ختم، نوٹیفکیشن جاری
?️ 24 نومبر 2025گلگت (سچ خبریں) گلگت بلتستان کی موجودہ حکومت کی پانچ سالہ آئینی
نومبر
پاکستانی ہیلتھ ورکرز اور طبی عملے کا غزہ کی حمایت میں مارچ
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: پاکستان کے شہر کراچی کے اسپتالوں کے ڈاکٹروں، نرسوں اور
مئی
ہم شہید طباطبائی کے قتل کے جرم کا جواب دینے کا وقت خود معین کریں گے: نعیم قاسم
?️ 29 نومبر 2025سچ خبریں: حزب اللہ لبنان کے نائب سیکرٹری جنرل سید نعیم قاسم نے
نومبر