🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج 9 مئی کے 2 مقدمات میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو بری کردیا۔
ڈان نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے سابق وزیر اعظم کی بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا، عدالت نے ناکافی شواہد کی بنیاد پر بانی پی ٹی آئی کو تھانہ شہزاد ٹاؤن کے دونوں مقدمات سے بری کیا۔
یاد رہے کہ وکلا مرزا عاصم بیگ اور نعیم پنجوتھا نے عمران خان کی بریت پر دلائل دیئے تھے، وکیل مرزا عاصم بیگ نے عدالت کو بتایا کہ غیر مجاز شخص کی جانب سے عمران خان کے خلاف ایف آئی درج کروائی گئیں تھیں ، بانی پی ٹی آئی پر 109 کا الزام عائد کیا گیا مگر کوئی شواہد پیش نہیں کیے جاسکے۔
بعد ازاں عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد عمران خان کو 9 مئی کے دو مقدمات میں بری کردیا۔
گزشتہ برس 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔
مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔
اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔
مشہور خبریں۔
گورنر پنجاب اور وزیر اعلی کے درمیان سیاسی و حکومتی امور پر تبادلۂ خیال
🗓️ 24 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیر اعلی عثمان بزدار
اگست
شیخ زکزاکی کی آزادی میں رکاوٹیں
🗓️ 30 مارچ 2021سچ خبریں:نائیجیریا میں شیخ زکزاکی کے نمائندے نے کہا کہ صیہونی سعودی
مارچ
مرد اپنی نظریں، عورت زبان قابو رکھے تو شادی کامیاب ہوتی ہے، صاحبہ افضل
🗓️ 10 فروری 2025لاہور: (سچ خبریں) ماضی کی مقبول اداکارہ صاحبہ افضل نے فلم انڈسٹری
فروری
سال 2021 میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون
🗓️ 27 نومبر 2021نیویارک (سچ خبریں) اگرچہ شیاؤمی اور سام سنگ کا شمار دنیا کی
نومبر
اسکول میں مذہبی معاملات کو نہیں لے جانا چاہئے: ہیما مالنی
🗓️ 14 فروری 2022ممبئی ( سچ خبریں) بالی ووڈ اداکارہ اور بی جے پی کی
فروری
قومی اسمبلی کے اجلاس کا احوال
🗓️ 16 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)قومی اسمبلی میں پیر کو ہونے والی اجلاس میں
اگست
ریاست مینیسوٹا کے گورنر نائب صدر نامزد امریکہ کی عرب کمیونٹی خوشحال
🗓️ 8 اگست 2024سچ خبریں: امریکہ کی عرب کمیونٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ
اگست
عالمی یوم قدس میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتا ہوں:سید حسن نصر اللہ
🗓️ 8 اپریل 2023سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے اپنے خطاب میں یوم قدس
اپریل