?️
لاہور(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 1990 سے لے کر اب تک تقریباً ساڑھے پانچ ہزار لوگ مار دیے گئے اور اس میں قابل ذکر اور افسوس ناک بات ہے قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے دور میں دو تہائی سے زائد لوگ ماورائے عدالت قتل ہوئے ہیں. لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شاعر احمد فراز کی کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف کے دور میں جعلی پولیس مقابلوں کو عروج حاصل رہا، 771 ملزمان کو جعلی پولیس مقابلوں میں مارا گیا اور سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے دور میں جعلی پولیس مقابلے بند ہوگئے.
انہوں نے کہا کہ سابق آئی جی سندھ رانا مقبول کو بندے مارنے کی اجازت ملی تو انہوں نے تعیناتی کے دوران مبینہ پولیس مقابلوں میں قتل کروایا اور ایک نجی محفل میں 23 افراد کو مروانے کا ذکر بھی کیا فوادچوہدری نے بتایا کہ 1990 کے بعد پولیس سسٹم کو تباہ کردیا گیا، جب شہباز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب بنے تو انہوں جعلی پولیس مقابلے کی اجازت دی اور جرائم میں ملوث پیشہ ور ملزم کے خلاف سینکڑوں پولیس مقابلے ہوئے.
بعدازاں انہوں نے تسلیم کیا کہ پولیس سسٹم میں بہتری کے لیے اس طرح کام نہیں کیا گیا جس طرح سے کرنے کی ضرورت تھی، پولیس سے متعلق اصلاحات کے لیے ضروری ہے کہ پہلے پولیس اور پھر پراسیکیوشن، عدلیہ اور محکمہ جیل کی اصلاحات ہوں فواد چوہدری نے کہا کہ جب تک ان چار شعبوں میں اصلاحات نہیں کریں گے تب تک کرمنل جسٹس میں اصلاحات کا پہلونمایاں نہیں ہوگا.


مشہور خبریں۔
یمن کے خلاف نئی امریکی جارحیت
?️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکہ نے یمن کے خلاف نئی فضائی جارحیت کا مظاہرہ
مارچ
ریاض ٹرمپ اور پیوٹن کے قاتلوں کا محفوظ دارالحکومت
?️ 18 فروری 2025سچ خبریں: العربیہ نے خبر دی ہے کہ روس اور یوکرین کے
فروری
چین اور پاکستان کا رابطہ نسلوں تک باقی رہے گا
?️ 20 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان سے چینی کاروباری وفد نے ملاقات
نومبر
امریکہ یوکرین کو ہتھیار بھیجنا بند کرے: چین
?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے پیر کے روز
جنوری
اسلامی تعاون تنظیم کا مسجد اقصیٰ کے بارے میں بیان
?️ 9 اپریل 2023سچ خبریں:مسجد اقصیٰ کے حوالے سے اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی
اپریل
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا
?️ 26 جون 2021پیرس (سچ خبریں) منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کی روک تھام کے
جون
صیہونی ریاست کے اہم کارروائی افسر پیجری تقریب میں موجود
?️ 23 اپریل 2025سچ خبریں: صیہونی ریاست کے تین موساد افسر، جنہوں نے حزب اللہ
اپریل
فلسطینی قیدیوں کے ساتھ صیہونیوں کا نسل پرستانہ سلوک
?️ 23 مئی 2022سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کے امور کی نگراں کمیٹی کے ذرائع ابلاغ نے
مئی