7 ہفتوں کے وقفے کے بعد سینیٹ اجلاس کل طلب

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت سینیٹ اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔  سینیٹ کا یہ اجلاس تقریباً 7 ہفتوں کے وقفے کے بعد منعقد ہورہا ہے، توقع کی جارہی ہے کہ یہ ایک غیرمعمولی اجلاس ہوگا کیونکہ 21 اکتوبر کو منعقد ہونے والے سینیٹ کے آخری اجلاس سے اب تک متعدد اہم پیش رفتیں ہوچکی ہیں۔

سیاسی محاذ پر حالیہ پیش رفتوں میں پی ٹی آئی کا راولپنڈی میں جلسہ، پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی دوبارہ گرفتاری، وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی صدر عارف علوی سے چند ہفتوں میں 2 ملاقاتیں اور حکومت پر تازہ انتخابات کے لیے دباؤ ڈالنے کے لیے پی ٹی آئی کا پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ شامل ہے۔ حال ہی میں ایک وزیر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو قومی اسمبلی میں واپسی کا مشورہ دیتے ہوئے اشارہ دیا تھا کہ حکومت عام انتخابات کے حوالے سے بات چیت کے لیے تیار ہے۔

سینیٹ کا یہ اجلاس ایسے وقت میں منعقد ہورہا ہے جب عام انتخابات کے حوالے سے بیک چینل مذاکرات کی بازگشت بھی سنائی دے رہی ہے۔ علاوہ ازیں سینیٹ کا یہ اجلاس فوج اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے درمیان مذاکرات کے خاتمے کے بعد منعقد ہورہا ہے۔ سینیٹ کا یہ اجلاس ایسے وقت میں منعقد ہورہا ہے جب عام انتخابات کے حوالے سے بیک چینل مذاکرات کی بازگشت بھی سنائی دے رہی ہے۔خیال رہے کہ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امنحال ہی میں ایک وزیر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو قومی اسمبلی میں واپسی کا مشورہ دیتے ہوئے  مذاکرات ٹی ٹی پی کی حوصلہ افزائی کا سبب بنے ہیں اور اس نے ان مذاکرات کے دوران پاکستان میں اپنی تعداد اور سرگرمیوں میں بڑی حد تک اضافہ کرلیا ہے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیلی فوج میں معذور افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ

?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے معذوروں کے لیے فلاحی سہولیات مختص کرنے

یورپی ممالک کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے نتائج

?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: الاقصیٰ طوفان کی غیر مساوی جنگ کو 230 سے زائد دن

ڈالر کی قدر میں 2 روز سے جاری اضافے کا رجحان رک گیا، پاکستانی کرنسی 2.09 روپے مہنگی

?️ 19 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں مسلسل 2 روز سے امریکی

الجولانی حکومت نے شام کی جیلوں سے درجنوں غیر ملکی دہشت گردوں کو رہا کر دیا  

?️ 7 اپریل 2025 سچ خبریں:مطلع ذرائع نے شام کی جیلوں سے دہشت گرد حکومت

انصاراللہ کی نظر میں صیہونی دفاعی نظام

?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں:انصاراللہ یمن کے ذرائع نے صیہونی دفاعی نظام کی ناکامی پر

محمود عباس کے بیانات پر عطوان کا ردعمل: عوام اور مزاحمت فلسطینی ریاست کی تعمیر کریں گے

?️ 25 ستمبر 2025سچ خبریں: رائی الیوم کے ایڈیٹر انچیف نے مزاحمت کے خلاف دو

صیہونی افواج کے ساتھ جھڑپ میں درجنوں فلسطینی گرفتار اور زخمی

?️ 22 ستمبر 2022صہیونی فورسز نے آج جمعرات کی صبح مغربی کنارے کے مختلف علاقوں

یمن میں آخری دنوں میں جنگ بندی؛ Grundberg کی تجویز کیا ہے؟

?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:     یمن میں دو ماہ کی جنگ بندی اس سال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے