5 سال بعد پہلی پرواز مانچسٹر روانہ، پی آئی اے کو منافع بخش ادارہ بنارہے ہیں، خواجہ آصف

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے ہوابازی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی 5 سال بعد پہلی پرواز مانچسٹر روانہ ہوگئی ہے، جلد لندن اور برمنگھم کے لیے پروازیں شروع کی جائیں گی جب کہ حکومت پی آئی اے کو منافع بخش ادارہ بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پی آئی اے کا 5 سال بعد برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن بحال ہوگیا اور اسلام آباد سے پہلی پرواز 350 مسافروں کو لیکر مانچسٹر روانہ ہوگئی۔

پی آئی اے کا پاک-برطانیہ فلائٹ آپریشن بحال ہونے پر اسلام آباد میں خصوصی تقریب کا انقعاد کیا گیا جس میں وزیر ہوابازی خواجہ آصف، برطانوی ہائی کمشنر، سیکریٹری دفاع اور دیگر شریک ہوئے۔

خواجہ آصف نے پی آئی اے کے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی بحالی کا افتتاح کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کو ایک منافع بخش ادارہ بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ 5 سال کے طویل اور مشکل انتظار کے بعد آج اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے پروازوں کی بحالی ہماری محنت اور عزم کا ثمر ہے اور یہ کامیابی کوئی اتفاق نہیں بلکہ حکومت کی ترجیحات، مضبوط قیادت اور انتھک کوششوں کا عملی ثبوت ہے۔

وزیر ہوابازی کا کہنا تھا کہ جب قومی ایئرلائن پر بین الاقوامی پابندیاں لگیں تو اس سے ملک کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا، ہم نے اسے ایک قومی چیلنج کے طور پر قبول کیا جب کہ حکومت نے ایک لمحہ ضائع کیے بغیر ملکی ہوابازی کے اداروں کو بااختیار بنایا اور ضروری وسائل فراہم کیے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے سخت ترین ایوی ایشن اداروں کے معیار پر پورا اترنے کے لیے ہم نے پائلٹ ٹریننگ، لائسنسنگ سسٹم، طیاروں کی دیکھ بھال، اور حفاظتی ضوابط کو مکمل طور پر ازسرِنو ترتیب دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لیے باعثِ فخر بات ہے کہ ہم نے اپنے معیار کو اس سطح تک پہنچایا کہ یورپی یونین کی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے پر اپنا اعتماد بحال کر دیا۔

خواجہ آصف نے برطانیہ اور یورپ میں تعینات پاکستانی سفارت کاروں اور عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب نے پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں سفارتی سطح پر پیش کیا، شواہد فراہم کیے، اور متعلقہ حکام سے مسلسل رابطہ رکھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں خصوصی طور پر پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن کے عملے اور ان کی سربراہ جین میریٹ کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا، انہوں نے بھی اس عمل کو تیز کرنے اور رکاوٹیں دور کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کا تعاون دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوستی کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مانچسٹر کے لیے پروازوں کا آغاز ایک شاندار ابتدا ہے لیکن حکومت یہیں نہیں رکے گی اور ہماری منصوبہ بندی ہے کہ مانچسٹر کے بعد لندن اور برمنگھم کے لیے بھی پروازیں شروع کی جائیں۔

مشہور خبریں۔

مقبوضہ کشمیر میں اپنی پارٹی نے دفعہ 370 کی بحالی کے لیئے اہم بیان جاری کردیا

?️ 23 جون 2021سرینگر (سچ خبریں)  مقبوضہ کشمیر میں اپنی پارٹی نے دفعہ 370 کی

واشنگٹن کو اسرائیل کی فوجی امداد اور اسلحے کی ترسیل فوری طور پر بند کر دینی چاہیے:امریکی قانون ساز

?️ 12 اگست 2025واشنگٹن کو اسرائیل کی فوجی امداد اور اسلحے کی ترسیل فوری طور

آئی ایم ایف اور پاکستان میں اسٹاف لیول معاہدہ طے

?️ 13 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور آئی ایم ایف میں اسٹاف لیول معاہدہ طے پا

انگلینڈ میں نرسوں کی زبردست ہڑتال

?️ 1 مئی 2023سچ خبریں:انگلینڈ کے نصف ہسپتالوں اور ہیلتھ کلینکوں میں نرسوں اور صحت

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف برطانیہ کے تمام شہروں میں شدید مظاہرے کیئے گئے

?️ 18 اپریل 2021لندن (سچ خبریں)  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف برطانیہ کے

اسلام آباد ایئر پورٹ آؤٹ سورسنگ کیلئے مئی کے وسط تک تیار ہو جائے گا، خواجہ آصف

?️ 17 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ

سی پیک سے متعلق عمر ایوب کا آرمی چیف جنرل سے اہم مطالبہ

?️ 23 جون 2024سچ خبریں: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ’سی پیک سے متعلق انٹیلی

خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 13 دہشتگرد ہلاک

?️ 15 دسمبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر 2

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے