?️
لاہور: (سچ خبریں)لاہورہائیکورٹ میں ووٹر لسٹوں میں غلطی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کی درخواست نمٹا دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن 2020 کی ووٹر لسٹ پر ہوگا ۔ڈیٹا انٹری انسانی غلطی تھی جسے ٹھیک کردیا گیا ہے ۔ووٹر لسٹ پر غلطی سے پرنٹنگ دو جون کی تاریخ لکھی گئی۔
اپ ڈیٹ ہونے والی لسٹ عام انتخابات کیلئے ہے۔ڈیٹا آپریٹر کی غلطی سے 40 لاکھ لوگوں کو فوت شدگان لکھا گیا۔ الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ الیکشن 25 مئی 2022 کی ووٹر لسٹ پر ہو گا۔ڈیٹا انٹری انسانی غلطی تھی جسے ٹھیک کر دیا گیا۔ جب کہ درخواست گزار نے یہ موقف اپنایا تھا کہ الیکشن کمیشن نے زندہ لوگوں کو مردہ کردیا ۔
عدالتی فیصلے کی روشنی میں الیکشن کروائیں ۔
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے خلاف پٹیشن دائر کر دی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن پولنگ ایجنٹس کے نام مسترد کر رہا ہے۔ جبکہ الیکشن کمیشن کہہ رہا ہے کہ صرف حلقے سے پولنگ ایجنٹ ہونا چاہیے۔ درخواست میں کہا گیا کہ قانون کےمطابق امیدوار جس کو چاہے ایجنٹ نامزد کرے۔ شناختی کارڈ کے عارضی یا مستقل پتہ کے بغیر کوئی ووٹ متعلقہ حلقے میں شفٹ نہیں ہو سکتا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت الیکشن کمیشن کو پولنگ ایجنٹس کے تقرر کرنے کا حکم دے۔ واضح رہے کہ ضمنی الیکشن سے پہلے تحریک انصاف الیکشن کمیشن پر جانبدار ہونے کا الزام لگا رہی ہے،جبکہ ووٹ ایک حلقے سے دوسرے حلقے میں منتقل کئے جانے کے بیانات بھی دئیے جا رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے الیکشن کمیشن کو جانبدار قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن پوری طرح سے حمزہ شہباز کیساتھ ملکر لوٹوں کو جتوانے کی کوشش کررہا ہے۔
مشہور خبریں۔
مشرق وسطیٰ نہیں چھوڑیں گے:امریکہ
?️ 27 اکتوبر 2022سچ خبریں:ایک سینئر امریکی سفارت کار نے کہا کہ واشنگٹن مغربی ایشیائی
اکتوبر
عراقی گیس فیلڈ پر راکٹ حملہ
?️ 25 جون 2022سچ خبریں:شمالی عراق میں واقع ایک گیس فیلڈ کو کاٹوشا راکٹ سے
جون
پنجاب میں مزید 14 دن کا لاک ڈاون لگا دیا گیا
?️ 16 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کیبنٹ کمیٹی پنجاب برائے کورونا
مئی
غزہ میں صیہونیوں کی حالت زار
?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں: القسام بٹالینز کے ترجمان نے کہا کہ غزہ میں صہیونی
دسمبر
امریکی کانگریس اراکین کا ترکی کو F-16 طیارے فروخت نہ کرنے کا مطالبہ
?️ 27 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان میں گیارہ ڈیموکریٹس اور ریپبلکن اراکین نے اس
اکتوبر
ملکی ترقی کے لیے مل جل کر محنت کریں گے: جہانگیر ترین
?️ 19 جون 2021لاہور (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنما جہانگیر ترین نے
جون
توہین عدالت کیس میں عمران خان نے جواب جمع کرادیا
?️ 31 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی
اکتوبر
شام میں امریکہ کو نئے سال پر میزائلوں کا تحفہ
?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:شامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کل رات اس ملک
جنوری