?️
اسلام آباد{سچ خبریں} سینیٹ کی 37 نشستوں کیلئے جاری انتخابی عمل میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے جہاں کامیاب امیدواروں کے ناموں کے اعلان کیلئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی جاری ہے، دوبارہ گنتی کرنے کا مطالبہ وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے کیا جن کی درخواست قبول کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی نشستوں پر انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد سب سے پہلے بلوچستان سے نتائج آنا شروع ہوگئے جس کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے عبدالقادر اور جمعیت علما اسلام (ف) کے مولانا عبدالغفور حیدری کامیاب ہوگئے۔ قومی اسمبلی کے 340 ارکان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا البتہ ایک امیدوار مولانا عبدالاکبر چترالی ووٹ کاسٹ کرنے نہیں آئے جبکہ این اے 75 ڈسکہ کی نشست سے کوئی ممبر اسمبلی میں نہیں کیونکہ یہاں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے دوبارہ پولنگ کا اعلان کیا ہوا ہے۔
پولنگ کیلئے الیکشن کمیشن نے ارکانِ قومی اسمبلی کے لیے ہدایت نامہ لگایا گیا، دو بیلٹ باکس پارلیمنٹ ہاؤس میں رکھے گئے جبکہ عملے کی جانب سے کسی کو بھی پولنگ سٹیشن میں موبائل یا کیمرہ لے جانے کی اجازت نہیں تھی۔قومی اسمبلی ہال پولنگ سٹیشن قرار دیا گیا جس کے باعث قومی اسمبلی کے عملے کا ایوان میں داخلہ بند تھا، قومی اسمبلی ہال میں الیکشن کمیشن کا عملہ یا ارکان ووٹر داخل ہو سکتے تھے۔
مشہور خبریں۔
کویت کے 83 سالہ امیر کی پارلیمنٹ کے خلاف غیر معمولی کارروائی
?️ 12 مئی 2024سچ خبریں: امیر کویت نے ایک غیر معمولی اقدام میں اس ملک
مئی
امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کی سرحدی پالیسیوں کو جاری رکھنے کا حکم
?️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں:امریکی سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ ٹرمپ کے دور کا
دسمبر
مغربی پابندیوں کا ہمیشہ الٹا اثر
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںآسٹریلوی اسٹریٹیجک پالیسی کے ایک سینٹر کا کہنا ہے کہ تاریخ
اپریل
جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ کا سیاسی مستقبل
?️ 28 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے سیاسی مستقبل کے بارے میں بات
نومبر
ملک میں تمام امتحان منسوخ کر دئے:وزیر تعلیم
?️ 27 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ڈاکٹر فیصل سلطان
اپریل
پابندیوں کی ساست کیسے خود امریکہ کے گلے پڑ گئی؟روسی سفیر کی زبانی
?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکہ میں تعینات روس کے سفیر کا کہنا ہے کہ
ستمبر
واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری، اہم فیچر متعارف
?️ 13 جنوری 2022سان فرانسسکو (سچ خبریں) دنیا بھر میں پیغام رسانی کے سب سے
جنوری
پاک فضائیہ نے بھارت کے 6 لڑاکا طیارے گرانے کا سہرا ’کوبراز‘ کے سر باندھ دیا
?️ 6 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کے ہیڈکوارٹر
جون