🗓️
لاہور: (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد خان نے کہا ہے کہ عام انتخابات اکتوبر میں ہی ہوجائیں گے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آئندہ 45 دن اہم ہیں الیکشن اکتوبر میں ہی ہو جائیں گے۔ آج بھی کہتا ہوں شریف خاندان ایک پیج پر نہیں زرداری نے مسلم لیگ ن کو مروا دیا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ضمنی الیکشن شفاف کرانے ہوں گے تاکہ لوگوں کو سیاست کا رخ سمجھ آ سکے ورنہ ملک، سری لنکا بن جائے گا۔ 17 جولائی کو سیاست کی تاریخ میں گھمسان کی جنگ ہو گی۔ شریف خاندان ایک پیج پر نہیں، نواز شریف نے اپنے فیصلے کیلئے 72 گھنٹے مانگے ہیں۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد خان کا کہنا تھا کہ ہوائی فضائی خلائی مداخلت کی، جھرلو پھیرا تو لاہور کی آبادی سری لنکا سے زیادہ ہے۔ حالات کو سری لنکا کی طرف نہیں جانا چاہیے ۔ مولانا فضل الرحمان دو کنکریاں پاکستان لے آئیں ادھر بھی دو شیطان ہیں ۔ پاسپورٹ نواز شریف کی جیب میں ہے لیکن وہ آ نہیں سکتے۔ پی پی مزے کر رہی ہے، دفاع نہیں کر رہی۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے سوال پر جواب نہیں دوں گا خود کش نہیں بننا چاہتا۔
اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک کے حکمرانوں کا اپنا خاندان بھی ایک پیج پر نہیں ہے۔ اہم فیصلے پر نوازشریف ایک طرف اور شہباز شریف، آصف زرداری اور فضل الرحمان دوسری طرف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر صاف اور شفاف الیکشن ہوئے اور جھرلو نہ پھرے تو ملک کے لیے بہتر ہوگا، عمران خان ضمنی الیکشن کے بعد اہم اعلان کر سکتے ہیں۔ سب مل کر ملک کو سری لنکا بننے سے بچائیں۔
مشہور خبریں۔
لبنانی فوج کی مدد کی پیشکش پر تل ابیب کا چار بار مذاق اڑایا گیا: صہیونی سفارت کار
🗓️ 9 فروری 2022سچ خبریں: اسرائیل کے جنگی وزیر بینی گینٹز نے گزشتہ ہفتے اعلان
فروری
گورنرپنجاب نے نئے وزیراعلیٰ سےحلف لینے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا
🗓️ 17 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں)نئے وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق گورنر پنجاب نے وضاحت
اپریل
غزہ کے خلاف تازہ ترین صیہونی جارحیت
🗓️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں فلسطینیوں کی مکمل نسل
اکتوبر
غزہ تنازعے نے فلسطینی عوام کے لیے تباہ کن نتائج مرتب کیے ہیں.اسحاق ڈار
🗓️ 18 فروری 2025نیویارک: (سچ خبریں) پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نیو یارک میں
فروری
فلسطین کو سپورٹ کرنے پر کام کے کئی مواقع ضائع ہوئے جس پر کوئی افسوس نہیں، دنانیر مبین
🗓️ 26 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) سوشل میڈیا انفلوئنسر اور اداکارہ دنانیر مبین نے انکشاف
نومبر
وزیر اعظم نے الیکشن میں دھاندلی روکنے کیلئے ای ووٹنگ کو واحد آپشن قراردے دیا
🗓️ 17 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے الیکشن میں دھاندلی روکنے
جون
پی ٹی آئی میں مسلم لیگ کےدو اہم رہنما شامل ہو گئے
🗓️ 14 نومبر 2021سیالکوٹ (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئر نائب صدر پنجاب
نومبر
ڈیرہ اسمٰعیل خان میں مولانا فضل الرحمٰن کے قافلے پر مبینہ حملہ
🗓️ 1 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) ڈیرہ اسمٰعیل خان میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے
جنوری