عدالت کی پنجاب حکومت کو آخری مہلت

?️

لاہور (سچ خبریں)لاہورہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاون کی دستاویزات فراہمی سے متعلق کیس میں پنجاب حکومت کو آخری موقع دیا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹاون کی جوڈیشل انکوائری کی دستاویزات سے متعلق درخواست پر سماعت ہو ئی ۔ جسٹس شاہد کریم نے سانحہ ماڈل ٹاون کی دستاویزات فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت کی ، دائر درخواست میں سانحہ ماڈل ٹاون کی جوڈیشل انکوائری کی دستاویزات فراہم نہ کرنے کا اقدام چیلنج کیا گیا تھا ۔
دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے بتایاکہ 2018 سے یہ کیس چل رہا ہے اور اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود پنجاب حکومت سانحہ ماڈل ٹاون کی جوڈیشل انکوائری کی دستاویزات فراہم نہیں کررہی ہے، اس لئے پنجاب حکومت کو سانحہ ماڈل ٹاون کی جوڈیشل انکوائری کی دستاویزات فراہم کرنے کاحکم دیا جائے۔عدالت نے پی اے ٹی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو آخری بار مہلت دیتے ہوئے قرار دیا کہ اگر پنجاب حکومت مصدقہ دستاویزات نہیں دے سکتی تو عدالت کو ٹھوس وجوہات سے آگاہ کرے ۔بعدازاں عدالت نے درخواست پر مزید کارروائی 30 جون تک ملتوی کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا ۔ واضح رہے کہ گزشہ دنوں انسداد د ہشت گردی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاون کیس میں پولیس افسران کی بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ فاضل عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی ، عدالت نے سابق آئی جی مشتاق سکھیرا سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے سابق آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیر ،سابق ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبد الجبار ،سابق ایس پی طارق عزیز ، سابق ایس ایس پی عمر ورک ،سابق ڈی ایس پی خالد ابو بکر , سابق ڈی ایس پی میاں شفقت اور سابق انسپکٹر بشیر نیازی نے بھی بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے.

مشہور خبریں۔

بینجمن نیتن یاہو کینسر میں مبتلا

?️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے خبر دی ہے کہ بنجمن نیتن یاہو

اگر اسرائیل نہ ہوتا تو امریکہ کیا کرتا؟

?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکہ کے صدر نے بیت المقدس پر قابضین کے ساتھ

عراق میں امریکی فوجی رسد کے قافلے کے راستے میں دھماکہ

?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی عراق میں امریکی

امریکہ نے مصر کو 4.69 بلین ڈالر کی فوجی برآمدات کی منظوری دی

?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں: ریاستہائے متحدہ کے محکمہ خارجہ نے مصری حکومت کو 4.69

عید الاضحیٰ پر عوام کیلئے بڑا ریلیف، پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے سے زائد کمی اعلان

?️ 15 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف عیدالاضحیٰ پر عوام کو بڑا

ٹرمپ نے ماسک کی تعرفات ختم کرنے کی اپیل پر کان نہیں دھرے:واشنگٹن پوسٹ

?️ 8 اپریل 2025سچ خبریں:امریکی ارب پتی اور پروڈکٹیویٹی وزیر ایلون ماسک نے حالیہ دنوں

اشرف غنی اگر وزیر اعظم کی بات مان لیتے تو آج حالات ایسے نہ ہوتے

?️ 24 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ

اب میرے لئے یونانی وزیراعظم کی کوئی اہمیت نہیں ہے: اردوغان

?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:  آنکارا اور ایتھنز کے درمیان سفارتی اور سیاسی کشیدگی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے