?️
اسلام آباد(سچ خبریں)جمعرات کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا ملکی مفاد سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، اپوزیشن والے عمران خان کے خلاف اکھٹے ہوئے ہیں۔
بہترین او آئی سی کانفرنس ہوئی اور او آئی سی کانفرنس کے شرکا نے پاکستان کی تعریف کی، او آئی سی کانفرنس میں وزیراعظم نے حالیہ معاملات پر بات کی، وزیر اعظم نے روس یوکرین، کشمیر، فلسطین اور اسلامو فوبیا سے متعلق بات کی اور پوری امہ میں پاکستان کی عزت میں اضافہ ہوا ہے، روس یوکرین تنازع میں پاکستان کا کردار غیرجانبدارانہ ہے ، چینی وزیر خارجہ نے دورے کی دعوت دی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ او آئی سی کانفرنس کا کامیاب انعقاد ہوا ۔گزشہ روز وزرائے خارجہ کو رخصت کرتے ہوئے ان کے پاکستان کے حوالے سے جذبات تھے وہ پاکستان کیلئے خیر سگالی ، یوم پاکستان پریڈ میں شمولیت ،پاکستان کی طاقت اور تنظیم کا احساس ہوا اس بناءپر مجھے خوشی ہوئی کہ اس ردعمل سے پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادارکرتا ہوں کہ انہوں نے لمحہ بہ لمحہ ہماری حمایت کی وزیراعظم کی گائیڈننس کو مد نظر رکھتے ہوئے آگے بڑ ھے ۔وزیراعظم عمران خان نے اپنی تقریر میں روس یوکرین تنازع پر بحث کی اس پر پاکستان نے غیرجانبدارانہ کردار ادا کیا۔ اوآئی سی اجلاس میںبہت سے وزرائے خارجہ کے روس یوکرین تنازع پر بات کی ہے ۔ او آئی سی کا فورم روس یوکرین تنازع کے پر امن حل کا خواہاںہے ، ہم نے طے کیا ہے کہ رو س یوکرین تنازع کے حل کیلئے ورک آوٹ کریں گے ۔ وزیر خارجہ نے کہ چین کے وزیر خارجہ نے چین کے دورے کی دعوت دی ہے جلد چین کا دورہ کروں گا،مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کی زندگیا ں پہلے سے زیادہ مشکل میں ہیں ،مقبوضہ کشمیر کی تمام قیادت پابند سلاسل ہے ،اوآئی سی اجلاس میں غور ہوا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کو کیسے آگے لے کر چلنا ہے ، فلسطین پر پاکستان نے واضح موقف اپنایا ہوا ہے ،فلسطین کے وزیر خارجہ نے پاکستان کے موقف پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔
وزیراعظم عمران خان نے قوم کے سامنے اچھائی اور برائی کے راستے رکھے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ قوم کو اب واضح راستہ اختیار کرنا ہوگا ،اپوزیشن ملک کو معاشی اور سیاسی طور پر غیر مستحکم کرنا چاہتی ہے ، ابھی وزیراعظم عمران خان نے قوم کو ایک اہم پیغام دیا ہے ، لا ئن کھینچی گئی ہے اب عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ اچھائی کو ترجیح دینی ہے یا برائی کو ۔انہوں نے کہا کہ چوروں کے ٹولے کا ایک نکانی ایجنڈا ہے ۔ کہ عمران خان سے کیسے چھٹکارا لیں ۔ وقتی طور پر انہوں نے پوری قوم کو پریشان کیا ہے ۔ نہ ان کانشان نہ ان کا جھنڈا اور نہ اہی ان کے مقاصد ایک ہیں ۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ آئین ہارس ٹریڈنگ کی اجازت نہیں دیتا ۔ سپریم کورٹ میں پارٹی سے انحراف پر صدارتی ریفرنس دائر کیا ہے تاہم وزیراعظم کی عوام سے گزارش ہے کہ 27مارچ کے جلسے میںعوام وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملکر شرکت کرے۔


مشہور خبریں۔
عمران خان کی معافی قبول، توہین عدالت کا شوکاز نوٹس خارج
?️ 3 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی
اکتوبر
یوکرائن پر سائبر حملے؛ امریکہ اور برطانیہ کا روس پر الزام
?️ 20 فروری 2022سچ خبریں:امریکہ اور برطانیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فوجی ہیکر
فروری
امریکہ نے کولمبیا کے صدر کے طیارے کو ایندھن بھرنے سے روک دیا
?️ 31 اکتوبر 2025سچ خبریں: کولمبیا کے صدر کے طیارے کو امریکی پابندیوں کی وجہ
اکتوبر
صہیونی فوج کا 7 اکتوبر کو مایوس کن کارکردگی کا اعتراف
?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: صہیونیست ریجنٹ کی فوج کی ایک رپورٹ میں غزہ پٹی
مئی
حزب اللہ نے لبنانی حکومت کے ساتھ محاذ آرائی کے بارے میں سعودی میڈیا کے دعووں کو مسترد کر دیا
?️ 24 جولائی 2025حزب اللہ نے لبنانی حکومت کے ساتھ محاذ آرائی کے بارے میں
جولائی
پی ٹی آئی واپس اسمبلی میں آتی ہے تو ویلکم کریں گے: احسن اقبال
?️ 25 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے
ستمبر
غزہ ریاست: نیتن یاہو غزہ پر قبضہ کرنے اور نسل کشی کی جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں
?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: غزہ کے اسٹیٹ انفارمیشن آفس نے غزہ پر قبضہ نہ
اگست
جارحین کے ساتھ انصار اللہ نے کی حجت تمام
?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: کل رات انصار اللہ کے سیاسی دفتر نے ایک بیان
جنوری