🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ حکومت کے خلاف عالمی سطح پر بہت بڑی سازش ہو رہی ہے ، جب آپ آزاد اور خود مختار خارجہ پالیسی بناتے ہیں تو پھر قیمت تو چکانی پڑتی ہے ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسلاموفوبیا کے خلاف قرار داد منظور کی جو او آئی سی نے پیش کی اور پاکستان نے متعارف کرائی، اقوام متحدہ کی طرف سے اسلامو فوبیا کے خلاف 15 مارچ کوعالمی دن قرار دینا ایک وزیراعظم عمران خان اور پاکستان کی تاریخی کامیابی ہے جس پر قوم اور امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امت مسلمہ بھی وزیراعظم عمران خان سے اظہار تشکر کر رہی ہے.
مراد سعید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اسلامو فوبیا کے خلاف امت مسلمہ کے ترجمانی کی اور آزادی اظہار کی آڑ میں اربوں مسلمانوں کی دل آزاری کے خلاف ایک مضبوط آواز بنے، اسلامو فوبیا کے خلاف مقدمہ صرف وزیراعظم عمران خان نے لڑا. مراد سعید نے کہا کہ ماصی میں جب ڈرون حملوں میں معصوم بچے شہید ہو رہے تھے اس وقت آصف علی زرداری امریکا میں سی آئی اے کے ڈائریکٹر سے ملاقات کر رہا تھا اور یہ خود کو لبرل اور عمران خان کو مذہبی رہنما کے طور پر پیش کرتے تھے.
انہوں نے کہا کہ اس وقت بھیعمران خان ہی تھا جس نے ڈرون حملوں کے خلاف مارچ کیا،آصف زرداری تو امریکا سے کہہ رہے تھے کہ ہمیں ڈرون حملوں سے کوئی مسئلہ نہیں ہے جبکہ عمران خان یہ مقدمہ پوری دنیا کے سامنے لے کر گئے اور دنیا کو بتایا کہ ڈرون حملوں سے دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے. مراد سعید نے کہا کہ جب وزیراعظم عمران خان نے امریکا کو اڈے دینے سے صاف انکار کر دیا، اس وقت بھی اپوزیشن کہتی ہے وزیراعظم کو واضح انکار کرنے کی کیا ضرورت تھی.
مراد سعید نے کہا کہ جب وزیر اعظم نے یورپی یونین سے مقبوضہ کشمیر میں مودی کے مظالم پر سوال پوچھا تو اس سے بھی اپوزیشن کو تکلیف ہوتی ہے اور اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہو کر وزیراعظم کے یورپی یونین سے سوال کے خلاف قرارداد کے آتے ہیں. انہوں نے کہا کہ جب اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنے کے لئے پروپیگنڈا کیا گیا یہ اس وقت بھی خاموش تھے، اور عمران خان کے سچ بولنے سے پروپیگنڈا دم توڑ گیا اور اب وزیراعظم عمران خان عالم اسلام کو متحد کرکے اسلام آباد لا رہے ہیں اور او آئی سی کا اہم اجلاس ہونے جا رہا ہے تو فضل الرحمان نے 23 مارچ کو اسلام آباد آنے کا اعلان کر دیتے ہیں.
مراد سعید نے کہا کہ سندھ ہاﺅس ضمیر فروشی کا مرکز بنا ہوا ہے میں پوچھتا ہوں کہ سندھ کے عوام کو پینے کے لئے پانی نہیں مل رہا تو وفا داریاں تبدیل کرانے کے لیے پیسہ کہاں سے آ رہا ہے؟. مراد سعید نے کہا کہ پاکستان پر مسلط ان سیاسی خاندانوں نے پاکستانی عوام کا خون چوس کر بیرون ملک جائیدادیں بنائیں آج جب ان سے حساب مانگا جاتا ہے تو سارے چور اکٹھے ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے ایم این اے کی ضمیر فروشی پر اس کے حلقہ کے عوام سراپا احتجاج ہیں.
مراد سعید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم کو ایک سوچ دی ہے اقتدار ہماری ترجیحات میں شامل نہیں ہے،سیاسی سرکس لگانے والے کوئی معنی نہیں رکھتے وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن مقرر ہونے پر قوم آج یوم تشکر منارہی ہے.
مشہور خبریں۔
اسد عمر و دیگر کو کل انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہونے کا حکم
🗓️ 20 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی نے الیکشن کمیشن
فروری
ایران پاکستان تعلقات کسے کھٹکتے ہیں؟
🗓️ 21 جنوری 2024سچ خبریں: ایران میں پاکستان کی سابق سفیر نے اس بات کی
جنوری
حج کے موقع پر سعودی عرب کی داخلی سلامتی کے شرایط
🗓️ 15 مئی 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی پبلک سیکیورٹی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے
مئی
صیہونی وزیر جنگ کی حزب اللہ اور لبنان کے خلاف ہرزہ سرائی
🗓️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کی جانب سے شمالی مقبوضہ فلسطین پر شدید
ستمبر
پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات، پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز
🗓️ 12 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات
نومبر
انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر 2.08 روپے سستا
🗓️ 16 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے
نومبر
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پولیس کی قربانیوں کو سراہا
🗓️ 5 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان علیانی کا کہنا
اگست
یمن نے کن ممالک کو دشمن ممالک کی فہرست میں ڈالا ہے؟
🗓️ 21 فروری 2024سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے امریکہ اور
فروری