خوش خبر، پاسپورٹ فیس میں کمی کا اعلان اب اتنے روپے دینے ہوں گے

پاسپورٹ

?️

اسلام آباد {سچ خبریں} آج ہم لے کر آئے ہیں ایک خوش خبر ، وفاقی حکومت نے پاسپورٹ کی فیسوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

پاسپورٹ کی فیسوں میں کمی سے متعلق نوٹیفکیشن ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے جاری کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کےمابق 5 سال کے لیے 36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی فیس 3 ہزار روپے جبکہ ارجنٹ کی فیس 5 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

پانچ سال کے لیے 72 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی فیس 5500 روپے اور ارجنٹ کی فیس 9 ہزار روپے ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 5 سال کے لیے 100 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی فیس 6 ہزار اور ارجنٹ چارجز 12 ہزار روپے مقرر کیے گئے ہیں۔

دس سال کے لیے 36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی فیس 4500 اور ارجنٹ چارجز 7500 روپے جبکہ 72 صفحات کی 8250 اور ارجنٹ چارجز 13500 روپے ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 10 سال کے لیے 100 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی فیس 9 ہزار اور ارجنٹ کی فیس 18 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

وفاقی حکومت کی طرف سے خوش خبر یہ ہے کہ پاسپورٹ کی نئے چارجز کا آج (17 فروری) سے اطلاق کردیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکا اور چین ٹک ٹاک کی فروخت کے معاملے پر متفق ہوگئے

?️ 17 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا

پی ٹی آئی کے کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارت سے آپریٹ ہوتے ہیں۔ بیرسٹر عقیل ملک

?️ 28 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل

مشہور روسی مفکر کا عالم اسلام کے نام پیغام

?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں: مشہور روسی مفکر اپنے ایک پیغام میں نے اسرائیل کے

کیا صیہونی فوج میں حماس کو شکست دے سکتی ہے؟ امریکہ کیا کہتا ہے؟

?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: ایک طرف جہاں نیتن یاہو نے اعتراف کیا ہے کہ

سعودی جیلوں میں قیدیوں کی حالت زار،سعودی عالم کے بیٹے کی زبانی

?️ 14 نومبر 2022سچ خبریں:سعودی عالم دین کے بیٹے نے آل سعود کی جیلوں میں

مقبوضہ کشمیر کے سیاسی رہنما نے مودی حکومت کو شدید دھمکی دے دی

?️ 10 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں)  مقبوضہ کشمیر کے سیاسی رہنما الطاف بخاری نے بھارتی

اسرائیل کیونکر حماس کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوا؟

?️ 20 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کے رہائشی علاقوں پر قبضے اور جارحیت کے ذریعے

مقدمے کے بغیرگرفتاری ہوسکتی ہے نہ عدالتی حکم کے بغیر حراست میں رکھا جاسکتا ہے، سپریم کورٹ

?️ 15 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں فوجی عدالتوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے