وزراء وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پر برس پڑے۔

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں تیل اور بجلی مہنگی کرنے کے بیان پر وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دیگر وزراء وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پر برس پڑے ۔

 نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا گیا ، ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اجلاس کے دوران وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو تیل اور بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کے بیانات پر اپنے ہی ساتھی وزراء کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ، اس موقع پر ریاض پیرزادہ نے کہا کہ پہلے ہی مہنگائی زیادہ ہے، عوام کوس رہے ہیں مزید ظلم نہ کریں ، اس کے علاوہ بعض وزرا کی جانب سے قیمتیں بڑھانے کی بجائے دوسرے شعبوں سے ایڈجسٹمنٹ کی تجویز دی گئی۔

معلوم ہوا ہے کہ کابینہ اجلاس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ دوسرے شعبوں کی حالت بھی ابتر ہے ، اگر قیمتیں نہ بڑھائیں تو آئی ایم ایف پیسے نہیں دے گا ، آئی ایم ایف نے واضح کہا ہے سبسڈی ختم نہ کی تو قسط جاری نہیں ہوگی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں خود بھی قیمتوں کے بڑھانے کے حق میں نہیں مگر مجبوری ہے ، مجھے پتہ ہے بڑھتی قیمتوں سے میرے دل پر کیا گزر رہی ہے۔

علاوہ ازیں پوسٹ بجٹ سیمنار سے خطاب کے دوران وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ وزیر اعظم کو کہا ہمیں سخت فیصلے کرنے پڑیں گے ، پیٹرول کی قیمت بڑھانے پر وزیر اعظم سخت ناخوش ہیں ، میری طرف سے سمری جاتی ہے اور وزراء مجھے کوستے ہیں لیکن اگر ہم نے سخت فیصلے نہ کیے تو تباہی ہوگی ۔ مفتاح اسماعیل نے گیس کی قیمتیں بڑھانے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ گیس کے محکمے میں بھی خسارے کا سامنا ہے، گیس کا سرکلر ڈیٹ 1500 ارب روپے کا ہوگیا ہے ، گیس میں ابھی تھوڑی سی گنجائش ہے ، 70 فیصد گھریلو صارفین کو 500 کے قریب بل آتا ہے ، 4 ہزار کی گیس لے کر 500 روپے کی نہیں دے سکتے ، اسی طرح بجلی کے شعبے میں نقصانات کی کئی وجوہات ہیں ، اگر بجلی کا سرکلر ڈیٹ مزید بڑھا تو نظام بیٹھ جائے گا ، کوئلے کی انٹرنیشنل قیمت 20 سال سے 50 ڈالر سے زائد نہیں تھی ، اب کوئلے کی انٹر نیشنل قیمت 300 ڈالر سے زائد ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی وزیر اعظم بنتا ہے اسے دوستوں کے پاس جانا پڑتا ہے، کب تک ہم دوستوں کے پیسوں پر چلیں گے ، پیٹرول پر 19 روپے اور ڈیزل پر 53 روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں ، سری لنکا میں بہت سبسڈیز دی گئیں اور وہ دیوالیہ ہوگیا ، آج وہ مہنگا پٹرول اور ڈیزل خرید رہے ہیں اور دوائی وہاں نہیں مل رہی ، ہم نے اگر جولائی تک پٹرول اور ڈیزل پر سبسڈی ختم نہ کی تو ملک دیوالیہ ہو جائے گا ۔

مشہور خبریں۔

بین الاقوامی طلباء کے داخلے پر ٹرمپ انتظامیہ کا حکم عارضی طور پر معطل 

?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: ٹرمپ انتظامیہ کے ہارورڈ یونیورسٹی پر دباؤ کے سلسلے میں،

کیا اسرائیل رفح پر حملہ دوبارہ حملہ کرے گا ؟

?️ 13 فروری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ٹی وی کے چینل 14 نےاس حکومت کی

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پر فواد چوہدری کا رد عمل سامنے آگیا

?️ 1 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات

جنوبی افریقہ کو G20 سربراہی اجلاس سے خارج کرنے پر ٹرمپ کی مخالفت

?️ 28 نومبر 2025سچ خبریں: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ

کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، پاکستان کا مودی کے خطاب پر سخت ردعمل

?️ 23 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے گزشتہ

اسرائیلی فوج حقیقت کا تجزیہ کرنے سے قاصر ہے:صیہونی اخبار

?️ 14 مئی 2022سچ خبریں:اسرائیلی اخبار Haaretz نے گزشتہ سال ہونے والی "سیف القدس” کی

ایران کی دفاعی صلاحیت ناقابل تسخیر سطح پر پہنچ چکی ہے :امریکی اخبار

?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:امریکی اخبار نے تہران کی "بے قابو میزائل صلاحیت” کے عنوان

کابینہ نے 1150 ارب روپے کے وفاقی ترقیاتی پروگرام کی منظوری دے دی

?️ 9 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے 1150 ارب روپے کے وفاقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے