?️
سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے یونیورسٹیز کے طلبہ کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے، جس کا مقصد طلبہ کو اپنے کیمپس کے دوسرے طلبہ سے رابطہ رکھنے میں آسانی فراہم کرنا ہے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے حال ہی میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کا نام کیمپس ویریفیکیشن ہے۔
اس فیچر کا مقصد کالج کے طلبہ کو اپنے کیمپس میں موجود دوسرے طلبہ سے تعلق کو مضبوط رکھنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
کیمپس ویریفیکیشن فیچر کے ذریعے طلبہ اپنے ٹک ٹاک پروفائل پر اپنے کالج کا نام اور گریجویشن کا سال شامل کر سکتے ہیں، اس سے وہ اپنے کیمپس کے دوسرے طلبہ کو تلاش کر سکتے ہیں اور ان سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔
صارفین اگر اس فیچر کو استعمال کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے اپنے ٹک ٹاک پروفائل میں جائیں، ایڈ اسکول کے بٹن پر ٹیپ کریں، اپنے کالج کا نام درج کریں اور گریجویشن کا سال منتخب کریں۔
اس کے بعد اپنی تعلیمی ای میل ایڈریس فراہم کریں تاکہ آپ کی تصدیق ہو سکے، تصدیق کے بعد ان کا کالج کا نام اور گریجویشن کا سال ان کے پروفائل پر ظاہر ہو جائے گا۔
ٹک ٹاک کا یہ فیچر 6 ہزار سے زائد یونیورسٹیوں میں دستیاب ہے، جو یونی ڈیز کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے ممکن ہوا ہے۔
یہ فیچر اختیاری ہے، یعنی اگر صارفین اپنی تعلیمی معلومات کو اپنے ٹک ٹاک پروفائل پر شامل نہیں کرنا چاہتے تو وہ یہ فیچر استعمال نہیں کر سکتے، یہ ان کی ذاتی پسند پر منحصر ہے۔


مشہور خبریں۔
حزب اللہ کی اسرائیل کی نئی نسل کشی پر عالمی شرمناک خاموشی پر تنقید ی
?️ 14 نومبر 2026سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں
نومبر
امریکی ریاست اوہائیو میں خطرناک کیمیائی مواد کا اخراج؛ اطراف کے علاقوں کو خالی کرنے کا حکم
?️ 21 اکتوبر 2026سچ خبریں:امریکی ریاست اوہائیو کے شہر ٹولیڈو میں ایک صنعتی مرکز سے
اکتوبر
نتانیاهو کا کنیست میں عرب جماعتوں کی کامیابی پر غصے کا اظہار
?️ 5 نومبر 2026سچ خبریں: اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نتانیاهو نے کنیست انتخابات کے بعد پہلی
نومبر
پاکستان، چین کے درمیان تعلقات میں کوئی طاقت رکاوٹ نہیں سکتی: وزیر داخلہ
?️ 8 اگست 2021راولپنڈی ( سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا
اگست
یوکرین جنگ پر مغرب کے پاس اتحاد کا فقدان: زیلینسکی
?️ 25 مئی 2022سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی جو اپنے ملک کی حمایت
مئی
عرب لیگ نے صہیونیوں کے ہاتھوں 223 فلسطینیوں کو پھانسی دینے کا اعلان کیا
?️ 29 دسمبر 2022سچ خبریں: فلسطینی قوم اور ان کے مقدس املاک کے خلاف
دسمبر
تاجکستان کے وزیر دفاع نے آرمی چیف سے ملاقات کی
?️ 14 جولائی 2021روالپنڈی(سچ خبریں) .پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)
جولائی
ہم تمام فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں: چین
?️ 26 مارچ 2022سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے جزیرہ
مارچ