🗓️
اسلام آباد {سچ خبریں} مسلم لیگ ن کے راہنما اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لخت چگرمریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی کابینہ میں وزیر نہیں بلکہ ٹاؤٹ رکھے ہوئے ہیں۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور شہزاد اکبر نیب کو چلا رہے ہیں اور ڈیوڈ روز کو آگے ٹاؤٹ کر لیا ہے۔ کاوے موسوی نے کہا کہ شہزاد اکبر ڈھائی لاکھ پاؤنڈ کمیشن مانگ رہا تھا۔ کیا یہ شہزاد اکبر کا ذاتی کام ہے کہ وہ نام سامنے نہیں آنے دے رہے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب لاپتا ہیں اور اس وقت شہزاد اکبر اصل چیئرمین نیب بنے ہوئے ہیں۔ عمران خان نے اپنے ٹاؤٹ کو خود اجازت دی کہ جا کرکمیشن وصول کرو اور کیا شہزاد اکبر کو حکومت پاکستان نے یہ مینڈیٹ دیا کہ وہ یہ ملاقات کریں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ موسوی کہتا ہے پاکستان سے مجھے کچھ لوگ ملے جو براڈ شیٹ پر کمیشن مانگ رہے تھے۔ عمران خان نے جو وائٹ کالرز اکھٹے کیے ہوئے ہیں ان میں کمیشن پر لڑائی ہو گئی تھی۔ وہ چینی، بجلی اور دوسری چیزوں سے پیسے کما کر اپنے سردار کو دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی کابینہ میں وزیر نہیں بلکہ ٹاؤٹ رکھے ہوئے ہیں اور یہ لوگ لائے بھی اسی لیے گئے ہیں کہ یہ ٹاؤٹس ہیں۔ کیا شہزاد اکبر حکومت پاکستان کی اجازت سے کاوے موسوی سے ملے ؟ کیا یہ شہزاد اکبر کا ذاتی لین دین کا مسئلہ تھا ؟ شہزاد اکبر نے کاوے موسوی سے خفیہ ملاقات کی۔ یہ کیس نیب بمقابلہ براڈ شیٹ ہے۔
مشہور خبریں۔
پانچ سال بعد امریکہ کو پھر سے یونیسکو کی یاد آئی، وجہ؟
🗓️ 13 جولائی 2023سچ خبریں: امریکی میڈیا نے اعلان کیا کہ یہ ملک 5 سال
جولائی
کینیڈا نے بھارتی سفارتکاروں کو ملک بدر کیا
🗓️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: کینیڈا کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا
اکتوبر
امیر قطر کا دورہ ایران برجام کے احیاء میں کارگر ثابت ہو سکتا ہے: امریکہ
🗓️ 12 مئی 2022سچ خبریں: واشنگٹن کے امریکن انسٹی ٹیوٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں
مئی
رواں برس گندم کی پیداوار گزشتہ سال کی نسبت کم ہوگی، وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی
🗓️ 12 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت غذائی تحفظ نے کہا ہے کہ گزشتہ
نومبر
حزب اللہ کا صیہونی فوج پر اچانک حملہ، متعدد فوجی ہلاک اور زخمی
🗓️ 24 نومبر 2024سچ خبریں:حزب اللہ نے صیہونی فوج اور ان کی بستیوں پر نئے
نومبر
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی
🗓️ 27 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں 31 دسمبر
دسمبر
شہریوں کو رفح سے نکلنے پر مجبور کرنا ناقابل برداشت: بورل
🗓️ 12 مئی 2024سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے اہلکار نے کہا کہ غزہ
مئی
امریکی عہدیدار نے طالبان کے ساتھ بائیڈن انتظامیہ کے معاملات کو تیز کرنے کا مطالبہ کیا
🗓️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سربراہ نے طالبان
مارچ