اسلام آباد (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نام نہاد احتسابی حضرات یہ بات کان کھول کرسن لیں کی ایک دن ایسا ضرور آئیگا جب حساب ہوگا، سینیٹ الیکشن میں چوری کے پیسے چلے، براڈ شیٹ سے متعلق وزیر اعظم عمران خان وضاحت دیں، نواز شریف ملک کے تین بار وزیراعظم رہ چکے ہیں، یہ حق کسی کو بھی حاصل نہیں کہ انہیں پاسپورٹ دینے سے انکار کرے۔
عدالتیں بھی محفوظ نہیں رہیں: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2018 میں سینیٹ ووٹ خریدے گئے جس کی ویڈیو موجود ہے، 2018 میں پیسے لینے والے پی ٹی آئی کے ایم پی اے ہیں، پی ٹی آئی کے ایم پی اے کہتے ہیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پیسے دیئے، ان کے ایم پی اے کہتے ہیں سپیکر کے گھر میں پیسے دیئے گئے، خیبرپختونخوا اسمبلی کے وہ سپیکر آج قومی اسمبلی کے سپیکر ہیں۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ احتساب کا دہرا نظام نہیں چل سکتا،نام نہاد احتساب کرنیوالوں کا اپنا احتساب ہونا چاہیئے۔ براڈ شیٹ سے متعلق وزیر اعظم عمران خان وضاحت دیں، نواز شریف ملک کے تین بار وزیراعظم رہ چکے ہیں، یہ حق کسی کو بھی حاصل نہیں کہ انہیں پاسپورٹ دینے سے انکار کرے۔