?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق حکومت نے 30 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے ویکسین رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں 30 برس اور اس سے زائد عمر کے افراد کی کورونا وائرس کی ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے این سی او سی نے عوام سے ترجیحی بنیادوں پر ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن کرنے کی اپیل کی ہے ، جب کہ پنجاب اور اسلام آباد میں کورونا ویکسی نیشن کے مراکز دوبارہ کھل گئے ہیں ، اس کے علاوہ ایکسپو سینٹر کراچی میں بھی ویکسینیشن جاری ہے۔
نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تیس سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے کورونا وائرس کی ویکسین کی رجسٹریشن کھول دی گئی ہے ، کورونا وائرس کی ویکسین کی سپلائی میں بہتری آرہی ہے، وفاق کی تمام اکائیوں میں ویکسین کی استعداد کار بڑی ہے ، اسی لیے کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کے ہر فرد کی کیٹگری میں اضافہ جاری ہے۔
وفاقی وزیر اور سربراہ نیشنل اینڈ کمانڈ سینٹر اسد عمر نے کہا کہ ہم لوگوں کی ویکسینیشن کے لیے زیادہ عمر والوں سے کم عمر والوں کی طرف آ رہے ہیں،اس کی وجہ عالمی سطح پر کورونا ویکسین کی محدود دستیابی اور ملک میں ویکسینیشن کی صلاحیت ہے ، مسلسل کوششوں سے ویکسین کی سپلائی اور ویکسینیشن کی صلاحیت مرحلہ وار بڑھائی جا رہی ہے، ویکسی نیشن کے لئے ہماری توجہ کا مرکز معاشرے کا کمزور اور خطرے سے دوچار طبقہ ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ کورونا سے اموات کا خطرہ عمر کے ساتھ ساتھ بڑھتا جاتا ہے ، پاکستان میں 40 سال سے کم عمر افراد کی کورونا سے موت کی شرح ایک فیصد سے کم ہے ، اسی طرح 41 سے 50 سال کی عمر کے لوگوں کی کورونا سے موت کی شرح 1.8 فیصد ، 51 سے 60 سال کی عمر کے لوگوں کی کورونا سے موت کی شرح 3.8 فیصد اور 61 سے 70 سال کی عمر کے لوگوں کی کورونا سے موت کی شرح 7.2 فیصد ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ 61 سے 70 سال کی عمر کے لوگوں کی کورونا سے موت کی شرح 7.2فیصد ، 71 سے 80 سال کی عمر کے لوگوں کی کورونا سے موت کی شرح 11.1فیصد ہے،80 سال سے زائدعمر کے لوگوں کی کورونا سے موت کی شرح 15 فیصد سے زائد ہوجاتی ہے ، ملک میں 40 سال سے کم عمر کی آبادی 77 فیصد ہے جس کی کورونا سے شرح اموات 9 فیصد ہے، 60 سال سے زائد عمر کی آبادی صرف 7 فیصد ہے جس میں کورونا سے شرح اموات 53 فیصد ہے۔


مشہور خبریں۔
ملک میں صدارتی نظام کی نہ گنجائش ہے
?️ 29 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ ضیاء الحق کے سربراہ اعجاز الحق
جنوری
وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل میں ٹیلیفونک رابطہ کیا
?️ 5 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری
ستمبر
الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو لوئردیر کے دورے سے روک دیا
?️ 25 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان
جنوری
فرانس میں بچوں کے خلاف جنسی تشدد
?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں:اعداد و شمار کے مطابق فرانس میں روزانہ 450 سے زائد
ستمبر
عمران خان نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دے دی، علیمہ خان کا دعویٰ
?️ 13 نومبر 2024 راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی
نومبر
صہیونی مقبوضہ علاقوں سے فرار
?️ 22 جون 2024سچ خبریں: گارڈین انگریزی اخبار نے مقبوضہ حیفہ کے ایک صہیونی تاجر کا
جون
چین کی جانب سے پیلوسی کے ممکنہ دورہ پر فوجی اقدامات کا امکان
?️ 2 اگست 2022سچ خبریں: چینی اخبار گلوبل ٹائمز کے تبصرہ نگار ہو شیجن نے
اگست
ویتنام کے صدر مستعفی
?️ 21 مارچ 2024سچ خبریں: ویتنام کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا کہ حکمران جماعت
مارچ