?️
لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ قوم سے تو بہت مذاق ہو چکا ،عدالتوں اور اسمبلیوں میں مذاق جاری ہے، حق کیلئے آواز بلند کرنے کو جرم بنا دیا گیا ، بغاوت کے الزامات لگائے جاتے ہیں ،قوم کی آزادی کے لئے باہر نکل کر آواز بلند کریں گے ،26ویں آئینی ترمیم کے بعد عدالتی ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے ،عدالت جاتے ہیں تو پتہ ہوتا ہے انصاف نہیں ملے گا۔
اعجاز شفیع، فرخ جاوید مون، معین ریاض، عمر ڈار ، اقبال خٹک ، شوکت بسرا اور دیگرکے ہمراہ پنجاب اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ احتجاج اپوزیشن کا آئینی حق ہے وہ بخوبی سرانجام دیا، چھبیس ممبران کے خلاف کارروائی غیر آئینی عمل تھا، ممبران اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔
ہمارے ممبران نے جھوٹ کو آئینہ دکھایا تو سو سے زائد ممبران کو قوم کی نمائندگی سے محروم کیا گیا اور فارم سینتالیس کا استعمال کیا گیا، تمام ممبران پیچھے ہٹنے والے نہیں ، کچھ لوگوں کا ریفرنس ڈراپ ہوا تو ہرزہ سرائی کی گئی کہ ڈیل کی گئی۔
قانون کے مطابق ریفرنس نہیں بنتا، ڈیل یا موقف سے پیچھے ہٹنا حقائق کے منافی ہے۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ نو مئی سازش پر کیا ثبوت و گواہی ہے جو عدالت کے سامنے پیش کی گئی، کوٹ لکھپت سے کیا فیصلہ آئے گا سب کو پتہ ہے، صوفے کے پیچھے سازش کی بات ہوئی، کسی کو وعدہ معاف گواہ بنایا جائے گا، عمران خان کے خلاف ان کی گواہیاں2 سپاہی اہلکار ہیں جو صوفہ اور میز کے نیچے چھپے تھے ۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ قوم سے بہت مذاق ہو چکا، عدالتوں اور اسمبلیوں میں مذاق جاری ہے، کچھ کمرے ہیں جن پر لکھا ہوتا ہے عدالت، ہم بس چلے جاتے ہیں لیکن ہمین وہاں سے انصاف کی کوئی امید نہیں ہوتی ۔آواز بلند کرنا انسانی حق ہے جسے جرم بنا دیا گیا ہے، پیکا قانون یا بغاوت کے الزامات لگائے جاتے ہیں سیاست و صحافت پر قدغن لگ چکی ہے، ہم آواز بلند کرتے ہیں تو باغی قرار دیدیا جاتا ہے، سڑکوں پر گولیاں برسائی جاتی ہیں قوم کی آزادی کے لئے باہر نکل کر آواز بلند کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ جیل میں عمران خان نے اسمبلی ممبران کی تعریف کی ہے، ممبران اسمبلی کی توقیر کریں ،ممبران مشکل وقت میں حق کا نعرہ بلند کئے ہوئے ہیں، تبدیلی پوری قوم لاتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ اس گرمی میں عمران خان کی بیرک میں بیس ،بیس گھنٹے پنکھا بند رکھا جاتا ہے،دو سال عمران خان کو بہت پیشکشیں لیکن وہ آواز بند کرنے کیلئے تیار نہیں ،عدالتیں آزاد ہوں گی تو عمران خان آزاد ہوگا ،ووٹ آزاد ہوگا تو عمران خان وزیر اعظم ہوگا، ہم اپنی جگہ کھڑے ہیں ،ہمارے پیاروں کو ہراساں کیا گیا لیکن ہم ڈرنے والے نہیں ،تاریخ کا اہم موڑ ہے شاید پہلے کبھی ایسا لمحہ نہیںآیا کہ قوم جاگ اٹھی ہے، فسطائیت نے ایک دن ختم ہوکر ہی رہنا ہے، پانچ اگست کو ساری قوم کھڑی ہوکر آواز بلند کرے گی ،یہ جدوجہد آج آخری دن نہیں یہ جاری رہے گی۔
ان کی کوشش ہے کہ پی ٹی آئی کا وجود پارلیمنٹ کے اندر اور باہر کم کیا جائے گا لیکن ان کی یہ کوشش بے سود ہے، عوام بدستور عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، یہ جھوٹ پر مبنی اسمبلی ہے ،جھوٹ سے دو تہائی اکثریت حاصل کرلی ،اب ستائیسویں ترمیم کریں یا اٹھائیسویں ترمیم کریں۔انہوںنے کہاکہ نو مئی پر عمران خان کا موقف ہے پر امن احتجاج کو پرتشدد واقعہ کا رنگ دیا گیا ،سی سی ٹی وی فوٹیجز دکھائیں بتائیں کس نے صوفہ پر تیل پھینکا۔
نو مئی پرامن احتجاج تھا اس رنگ کو چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے جوڈیشل کمیشن بنے جہاں پرندہ پر نہیں مار سکتا کیوں لوگوں کو جانے دیا گیا۔انہوںنے کہاکہ ہم نے حکومت سے چار نشستیں کی ہیں،چائے پی بسکٹ کھائے ، ہم نے عمران خان سے مذاکراتی وفد کوبات کرنے دو،، عمران خان سے ملاقات کرانے سے انکار کردیا گیا ۔سچائی کی جانب بڑھنا چاہتے ہیں تو ضرور مذاکرات کریں لیکن وقت ضائع کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختوانخواہ میں سینیٹ ٹکٹ پر معاملہ ہوا ہے ،عمران خان کو وکلا ء، خاندان اورسیاسی رفقا سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، ہم یہ سمجھتے مصنوعی صورتحال ہے ،پی ٹی آئی کارکنان کے ساتھ کھڑی ہے، پانچ اگست کو پوری قوم کو دعوت ہے اٹھ کھڑے ہوں ، ووٹ چوری کی روایت پڑ گئی ہے ،قوم سے کہوں گا یہ پی ٹی آئی کا معاملہ نہیں ، عمران خان قوم کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عالیہ حمزہ کے ساتھ ڈھائی گھنٹے بیٹھ کر آئے ہیں ،تنظیمی معاملات پر بات چیت بھی ہوئی ہے۔


مشہور خبریں۔
وزیر اعلی پنجاب نے پنجاب کو صاف بنانے کے لئے اہم فیصلہ لیا
?️ 27 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے دیہات میں
نومبر
صیہونیوں کا مسجد الاقصی پر وحشیانہ حملہ/ مزاحمتی تحریک کا جواب
?️ 5 اپریل 2023سچ خبریں:صیہونی فوجیوں نے مسلمانوں کے قبلہ اول پر وحشیانہ حملہ کیا
اپریل
7 اکتوبر کے دو سال بعد؛ غزہ کے محاصرے سے لے کر نیتن یاہو کی دنیا میں تنہائی تک
?️ 9 اکتوبر 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے اعلیٰ حکام کے خلاف قانونی چارہ جوئی
اکتوبر
فلسطینی کس امید پر لڑ رہے ہیں؟
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے عید
جون
مغربی کنارے سے صیہونیوں کو کیا ملنے والا ہے؟
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں: حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ نے بدھ کی
نومبر
انگلینڈ میں 200 پناہ گزین بچے غائب
?️ 26 جنوری 2023سچ خبریں:برطانوی امیگریشن کے وزیر رابرٹ جینرک نے پارلیمنٹ میں ملکی قانون
جنوری
عدالت نے ٹرمپ کو پورٹ لینڈ میں فوج بھیجنے کے لیے آزاد چھوڑ دیا
?️ 21 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکہ کی ایک اپیل کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ
اکتوبر
فلسطین کی جنگ عالم اسلام کی جنگ ہے:خالد مشعل
?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:حماس کے بیرون ملک سربراہ نے کہا کہ صیہونیوں کے ساتھ
مئی