25 مئی کے پرتشدد واقعات میں رانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ کو تفتیش میں شامل کیا جا رہا ہے .فواد چوہدری

?️

لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 25 مئی کے پرتشددواقعات پر رانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ کو تفتیش میں شامل کیا جا رہا ہے۔

 لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ عمران خان پاکستانی عوام کی امید ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں شفاف انتخابات کرائے جائیں انہوں نے کہا کہ 25 مئی کو جن افسران نے غیر قانونی اقدامات کیے ان کے خلاف کارروائی ہو گی جبکہ پنجاب میں عطا تارڑ اور رانا ثنااللہ کو تفتیش میں شامل کیا جا رہا ہے.

فواد چوہدری نے کہا کہ اگر یہ لوگ اسلام آباد میں چھپ کر بیٹھیں گے تو اشتہاری قرار دیا جائے گا، 25 مئی کو جو 2 کارکن شہید ہوئے ہم ان کے اہل خانہ کو انصاف دیں گے انہوں نے کہا کہ 15 دن میں 25 مئی کے واقعات کی تحقیقات مکمل کی جائے گی اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں کچھ لوگوں کی گرفتاریاں بھی کی جا رہی ہیں شہباز گل کے کیس پر میڈیا پروپیگنڈا شروع کیا گیا جبکہ شہباز گل نے مجسٹریٹ کے سامنے کہہ دیا کہ وہ بیان انہوں نے خود دیا تھا.

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کی عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی اور کمیٹی بنا دی گئی ہے کہ اراکین صوبائی اسمبلی کے مسائل کو حل کیا جا سکے، بڑا مربوط نظام چلے گا اور پاکستان کا فائدہ بھی سیاسی استحکام میں ہے معیشت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈالر کبھی اوپر کبھی نیچے جاتا ہے، ایسے معیشت نہیں چلتی جبکہ سفید پوش آدمی کی کمر ٹوٹ گئی ہے اور کھانے پینے کی اشیا بہت مہنگی ہو گئی ہیں.

انہوں نے کہا کہ پارٹی نے بھی اپنی پالیسی واضح کر دی ہے اور معاملات بہتری کی جانب جا رہے ہیں پارٹیز کے بیٹھنے میں کوئی مسئلہ نہیں الیکشن کے لیے فریم ورک بنانے کے لیے تیار ہیں اور فاصلے کم ہونے میں بہتری ہے لیکن فاصلہ اس وقت کم ہو گا جب شہباز شریف الیکشن کی طرف جائیں گے.

مشہور خبریں۔

نیب کا ذلفی بخاری کی 8 سو کنال زرعی اراضی نیلام کرنے کا فیصلہ

?️ 25 ستمبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے ذلفی بخاری کی

بائیڈن وعدوں اور توقعات کو پورا کرنے سے قاصر

?️ 23 جنوری 2022سچ خبریں:   اگرچہ ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست کے بعد وائٹ ہاؤس میں

فلسطینی قیدیوں کا صیہونی عدالتوں کا بائیکاٹ جاری

?️ 1 فروری 2022سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں اور آزادی کے امور کی کمیٹی نے اعلان کیا

5ہزار دن برزخ میں؛صیہونی جیل کی کہانی فلسطینی قیدی کی زبانی

?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت میں جیلوں کی تقسیم کا کوئی خاص قاعدہ اور

سمجھنے سے قاصر ہیں، آن لائن ملاقاتیں ایک جیل میں قانونی، دوسری میں غیر قانونی کیسے؟ عدالت

?️ 22 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان

محاصرے کے باوجود مزاحمتی قوت کو مزید مضبوط کرتے رہیں گے:حماس

?️ 27 مارچ 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ خلیل

امریکہ شام میں چوری اور قبضہ ختم کرے: چین

?️ 31 اگست 2022سچ خبریں:   چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے شام پر

ٹرمپ انتظامیہ حماس کے ساتھ خفیہ رابطے میں 

?️ 6 مارچ 2025سچ خبریں: صہیونی ویب سائٹ واللا رپورٹ کے مطابق کہ امریکہ حماس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے