?️
اسلام آباد(سچ خبریں) اگرچہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں معمولی کمی دیکھنے میں آرہی ہے تاہم گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اس وباء سے مزید 78مریض انتقال کر گئے اور 2 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ کیے گئے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 97 ہزار 416 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 78 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 865 ہوگئی۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2 ہزار 580 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 10 ہزار 82 ہوگئی۔ملک میں کورونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 97 ہزار 416 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 47 ہزار 419 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 85 لاکھ 68 ہزار 658 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 5.44 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 5 ہزار 304 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔ملک میں اب تک 5 کروڑ 13 لاکھ 90 ہزار 802 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 2 کروڑ 19 لاکھ 62 ہزار 455 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔
مشہور خبریں۔
وقت آنے پر دنیا دیکھے گی کہ پاکستانی قوم کتنی عظیم ہے، شیخ رشید
?️ 3 مئی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے
مئی
غزہ میں ہر گھنٹے میں کتنے بچے صہیونی جرائم کا نشانہ بن رہے ہیں؟
?️ 7 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ جنگ کے شروع سے اب تک کے عمل پر
اپریل
جولانی اور نیتن یاہو کی واشنگٹن میں ملاقات کا امکان
?️ 27 اگست 2025اسرائیلی اخبار معاریو نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ
اگست
استقامتی میزائلوں کے خلاف اسرائیل کی بے بسی
?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:گزشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کو غزہ کی سرحدوں پر جنگ میں
مئی
نیتن یاہو کی شکست/تل ابیب کا عدالتی اصلاحات کا منصوبہ معطل
?️ 28 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے عدالتی اصلاحات کے منصوبے کو معطل
مارچ
پی ٹی سی ایل نے ٹیلی نار موبائل کمپنی خریدی لی
?️ 14 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی
دسمبر
امریکہ روس کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے:روسی نائب وزیر خارجہ
?️ 30 نومبر 2021سچ خبریں:روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ واشنگٹن روس
نومبر
سعودی عرب بدعنوانیوں کے الزام میں 4 سرکاری ملازمین گرفتار
?️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی اینٹی کرپشن ایجنسی نے چار پولیس افسران اور سرکاری ملازمین
دسمبر