🗓️
سندھ(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس پر صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ لیا گیا کہ کورونا کیسز میں خاطر خواہ کمی کے بعد پرائمری اسکول 21 جون، تفریحی پارکس اور درگاہیں 28 جون سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے
اجلاس میں صوبائی وزرا ڈاکٹر عذرا پیچوہو، سعید غنی، ناصر شاہ، مشیر مرتضیٰ وہاب، پارلیمانی سیکریٹری قاسم سراج سومرو، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈاکٹر باری، ڈاکٹر فیصل ، ڈاکٹر سارہ، ڈاکٹر قیصر سجاد اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبے میں کورونا وائرس کی تشخیصی شرح 3.9 فیصد ہوگئی ہے اور کیسز میں کمی آرہی ہے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ کمی تب تک ہوتی رہے گی جب تک عوام ایس او پیز پر عمل کرتے رہیں گے۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کراچی میں تشخیص کی شرح 8.08 اور حیدرآباد 4.3 فیصد ہے، جبکہ جون میں 263 کورونا مریض انتقال کر گئے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ ابھی ضلع شرقی اور ضلع جنوبی میں کیسز بہت زیادہ ہیںاجلاس کو بتایا گیا کہ اب تک صوبے کو ویکسینز کی 32 لاکھ 43 ہزار 988 خوراکیں موصول ہوئیں، جن میں سے 28 لاکھ 73 ہزار 857 استعمال ہو چکی ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ویکسین کی کمی کے باعث ویکسی نیشن سینٹرز اتوار کو بند رہیں گے۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ روس کی اسپوتنک ویکسین جون کے آخری ہفتے میں آجائیں گی، سائنوویک کی 15 لاکھ خوراکیں 21 جون، کین سائنو کی 7 لاکھ اور پاک ویک کی 4 لاکھ خوراکیں 23 جون کو ملیں گی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں پرائمری اسکول 21 جون سے کھول دیے جائیں گے۔ٹاسک فورس نے درگاہیں، امیوزمنٹ پارکس اور انڈور جمز 28 جون سے کھولنے کا بھی فیصلہ کیا۔
واضح رہے کہ سندھ میں 15 جون سے چھٹی سے آٹھویں جماعت کی کلاسز 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھول دی گئی تھیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ ہفتے میں 2 دن کی بندش کے بجائے این سی او سی کے فیصلے کے مطابق کاروبار بند کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ نے کہا تھا کہ اب صرف اتوار کے دن کاروبار بند ہوگا اور باقی دن کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں گی۔
مشہور خبریں۔
مسلم ممالک کی خاموشی اسرائیل کی طاقت ہے: امیر جماعت اسلامی کراچی
🗓️ 12 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا
جنوری
اگر امریکہ نے حملہ کیا تو ہم جواب دیں گے: یمن
🗓️ 22 دسمبر 2023 سچ خبریں:امریکی اتحاد کے ردعمل میں یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل
دسمبر
القادر ٹرسٹ کیس: بشریٰ بی بی کی گرفتاری درکار نہ ہونے پر درخواست ضمانت غیر مؤثر قرار
🗓️ 31 مئی 2023اسلام آباد 🙁سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں القادر ٹرسٹ
مئی
پاکستان کے خلاف ہونے والی دہشتگردی کے حوالے سے وزیر اعظم کا اہم بیان
🗓️ 18 ستمبر 2021دوشنبے(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے دوشنبے میں آر ٹی وی کو
ستمبر
بندر حدیدہ میں طبی آلات کے گودام کو نشانہ بنانا
🗓️ 27 مارچ 2022سچ خبریں: یمن میں المیادین نے رپورٹ کیا ہے کہ سعودی اتحاد
مارچ
اگر ہم خود آئینی مقدمے کا فیصلہ کردیتے ہیں تو ہمیں کون روکنے والا ہے، جسٹس منصور
🗓️ 11 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور
نومبر
شام کے لیے دو آپشن
🗓️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں: شامی مسلح گروہ اتوار کی صبح دمشق میں داخل ہوئے
دسمبر
لبنان سے صہیونی فوج کی چوری
🗓️ 29 مئی 2022اسرائیلی فوج نے لبنان کے اندر سے ایک لبنانی چرواہے کی 250
مئی