?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) 190 ملین پاونڈ ریفرنس میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی آج بھی اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت میں پیش نہیں ہوئیں۔
احتساب عدالت نے 190ملین پاونڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، وارنٹ بشریٰ بی بی کی مسلسل عدم حاضری پر جاری کئے گئے ہیں۔
اس سے قبل، 15 نومبر کو ہونے والی سماعت کے دوران احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں طبی بنیادوں پر سابق خاتون اول کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی تھی۔
کیس کا پس منظر
واضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈز یا القادر ٹرسٹ کیس میں الزام لگایا گیا ہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کی جانب سے حکومتِ پاکستان کو بھیجے گئے 50 ارب روپے کو قانونی حیثیت دینے کے عوض بحریہ ٹاؤن لمیٹڈ سے اربوں روپے اور سیکڑوں کنال مالیت کی اراضی حاصل کی۔
یہ کیس القادر یونیورسٹی کے لیے زمین کے مبینہ طور پر غیر قانونی حصول اور تعمیر سے متعلق ہے جس میں ملک ریاض اور ان کی فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیس میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے ذریعے 140 ملین پاؤنڈ کی وصولی میں غیر قانونی فائدہ حاصل کیا گیا۔
عمران خان پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے اس حوالے سے طے پانے والے معاہدے سے متعلق حقائق چھپا کر کابینہ کو گمراہ کیا، رقم (140 ملین پاؤنڈ) تصفیہ کے معاہدے کے تحت موصول ہوئی تھی اور اسے قومی خزانے میں جمع کیا جانا تھا لیکن اسے بحریہ ٹاؤن کراچی کے 450 ارب روپے کے واجبات کی وصولی میں ایڈجسٹ کیا گیا۔
مشہور خبریں۔
وزیر خارجہ اور شازیہ مری کے درمیان تلخ کلامی
?️ 15 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی کی حکومتی اور اپوزیشن رہنماؤں سے
جون
ایران امریکہ جوہری مذاکرات کا مستقبل
?️ 23 اپریل 2025 سچ خبریں:ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جوہری مذاکرات عالمی سطح
اپریل
پی آئی اےنے سڈنی کے لیے براہِ راست پروازیں چلانے کا منصوبہ بنا لیا
?️ 28 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کی قومی ائیرلائن پی آئی اے نے
فروری
چین چاند پر اپنا نیا مشن بھیجنے کیلئے تیار
?️ 30 اپریل 2024بیجنگ: (سچ خبریں) چین چاند پر ایک نیا مشن چینگ ای 6
اپریل
ایران کے اسرائیل پر حملے میں عراقی سرزمین کا استعمال نہیں ہو گا:عراقی وزیر خارجہ
?️ 8 نومبر 2024سچ خبریں: عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے مغربی میڈیا کی
نومبر
اسحاق ڈار کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت
?️ 14 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق
ستمبر
صیہونی وزیر اعظم کا بحرین سے ایران مخالف اتحاد میں شامل ہونے کا مطالبہ
?️ 19 فروری 2022سچ خبریں:بحرین کے اپنے پہلے دورے کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نے بحرینی
فروری
شیر شاہ دھماکہ پر سندھ وزیر اعلی کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 18 دسمبر 2021سندھ (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے اپنے بیان میں
دسمبر