?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت 10 دن کیلئے ملتوی کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ نیب ریفرنس میں بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل عثمان ریاض گل اور پراسیکیوٹر امجد پرویز عدالت میں پیش ہوئے۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ ایک ہی ریفرنس ہے، جس پر پراسیکیوٹر امجد پرویز نے کہا کہ ریفرنس ایک ہی ہے دونوں ملزمان کو سزائیں الگ ہوئی ہیں۔
چیف جسٹس نے امجد پرویز سے استفسار کیا کہ ٹرائل کہاں تک پہنچا ہے، امجد پرویز نے جواب دیا کہ جرح ہو رہی ہے، 20، 25 تاریخوں سے یہ تفتیشی افسر پر جرح کر رہے ہیں، 190 ملین پاؤنڈ کیس کا ٹرائل آخری مراحل میں ہے۔
عثمان گل کا کہنا تھا کہ کل بشری بی بی کی طبعیت ٹھیک نہیں تھی اس لیے وہ ٹرائل میں نہیں گئیں۔
عدالت نے کہا کہ غیر ضروری التوا نہ کریں باقی انہوں نے جرح کرنی ہے کب مکمل کرتے ہیں ان پر ہے ۔
وکیل عثمان گل نے کہا کہ اس کیس کے آخری گواہ پر جرح ہو رہی ہے، اگر ٹرائل مکمل ہو جائے تو ہم ٹیکنیکلی ناک آؤٹ ہو جائیں گے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ آپ آرڈر کا غلط استعمال نہ کریں، 24 گھنٹے جرح کریں وہ آپ کا حق ہے، پراسیکیوٹر امجد پرویز نے کہا کہ درخواست گزار نے جو ریکارڈ لیا وہ میرے پاس موجود نہیں ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ آپ ان کو ریکارڈ کی کاپی دے دیں، کافی وغیرہ پی لیں ریکارڈ زیادہ ہوا تو شاید کھانا بھی کھانا پڑجائے۔
بعد ازاں، عدالت نے کیس کی سماعت 10 دن کے لیے ملتوی کردی جب کہ ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ سنانے سے روکنے کا حکم برقرار ہے۔


مشہور خبریں۔
خضدار حملے کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔ وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی
?️ 21 مئی 2025کوئٹہ (سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے خضدار میں سکول بس
مئی
ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر عدالتِ عظمیٰ کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل
?️ 12 مئی 2022اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے تحریک
مئی
امریکہ غزہ کے لوگوں کی نسل کشی میں برابر شریک
?️ 18 اپریل 2025سچ خبریں: جیوش وائس فار پیس تنظیم نے اپنے انسٹاگرام پیج پر خان
اپریل
بلوچستان میں وزیر اعظم کی قیادت میں تاریخی کام ہو رہا ہے: اسد عمر
?️ 6 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا
جولائی
بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ بند کرے، ایمنسٹی انٹرنیشنل
?️ 19 ستمبر 2024سری نگر: (سچ خبریں) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے
ستمبر
ٹرمپ کا میکرون کو ازدواجی مشورہ
?️ 1 جون 2025 سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے ویتنام میں فرانسیسی صدر میکرون کو بیوی
جون
ملک میں کورونا کی صورت حال سنگین ہونے کا خطرہ
?️ 25 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا کی صورتحال سنگین ہو رہی
جولائی
پاکستان نے بلوچستان سے متعلق اقوام متحدہ کے بعض ماہرین کا بیان یکطرفہ قرار دے دیا
?️ 27 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے بلوچستان سے متعلق اقوام متحدہ
مارچ