?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پنجاب اور وفاق میں چوروں کی حکومت ہے یہ عمران خان کی ملاقات نہیں روک سکتے، عمران خان سے ملاقات روکنے کا مقصد ان کا خوف ہے کہ کوئی بیان اس نظام کو سبوتاژ نہ کردے۔
پی ٹی آئی ایکس کے مطابق شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ اس سے پہلے کبھی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا کہ کسی سیاسی رہنماء کے ساتھ ایسا کیا جاتا ہو، خان صاحب کی شریک حیات کی بھی ملاقاتیں بند ہیں۔
عمران خان اس وقت قید تنہائی میں ہے جو عالمی و قومی قوانین دونوں کی خلاف ورزی ہے۔ خیبرپختونخوا کا وزیراعلی جو ساڑھے چار کروڑ عوام کا نمائندہ ہے چاہے پہلے وزیراعلی تھے یا موجود عدالتی احکامات کے باجود ان کی ملاقات نہیں ہونے دی جارہی۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ قانون کے مطابق یہ عمران خان سے کسی کی ملاقات نہیں روک سکتے لیکن یہاں قانون کی کوئی عملداری نہیں ہے۔
پنجاب اور وفاق دونوں میں چوروں کی حکومت ہے۔ صرف اس خوف سے ملاقات روکتے کہ خان کی کوئی کال کوئی بیان ان کے اس نظام کو سبوتاژ نہ کردے۔ قیدیوں سے ملاقات کا حق انگریز دور میں بھی نہیں چھینا گیا۔ عمران خان کو فیئر ٹرائل کا حق بھی حاصل نہیں ہے جو آئین کے آرٹیکل 10 کی خلاف ورزی ہے۔ مزید برآں سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے اپنے ایک مزید ٹویٹ میں کہا کہ آئی ایم ایف رپورٹ میں ملک میں سیاسی و انتظامی بدعنوانی پر بات کی گئی ہے۔ 180 صفحات کی رپورٹ میں مہنگی سرکاری خریداری، ٹیکس چوری، قیمتوں میں ھیر پھیر، قرضوں کی غلط تقسیم اور بدعنوانی کا ذکر ہے۔ ریاست کی معیشت پر کوئی کنٹرول نہیں ہے، حکومت معاشی شعبوں پر خود قابض ہے، سیاسی مداخلت ہے۔


مشہور خبریں۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پارلیمانی انتخابات ہر گز مسئلہ کشمیر کا حل نہیں ہوسکتے : علی رضا سید
?️ 5 جون 2024برسلز: (سچ خبریں) چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید نے
جون
سابق چیف جسٹس رانا شمیم پر فرد جرم عائد
?️ 20 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں ) اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کیس
جنوری
کبریٰ خان اور گوہر رشید سعودی عرب میں نکاح کریں گے، میڈیا کا دعویٰ
?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں: اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید کی شادی کی
جنوری
اسموگ: پنجاب کے 10 اضلاع میں ایک ہفتے کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار
?️ 19 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر
نومبر
صیہونی حکومت کے ستارے گردش میں
?️ 29 جون 2023سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی نے یورپی یونین سے
جون
وزیر خارجہ تین روزہ سرکاری دورے پر تاجکستان روانہ
?️ 12 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تین روزہ سرکاری دورے
جولائی
بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے بعض انسپکٹر امریکہ اور اسرائیل کے جاسوس ہیں:ایران
?️ 9 جون 2022سچ خبریں:تہران یونیورسٹی کے ایک پروفیسر کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی
جون
پوری قوم کو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی غیرمعمولی قیادت پر فخر ہے۔ ایاز صادق
?️ 22 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے فیلڈ
مئی