?️
کراچی (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کو ڈاکو راج سے آزاد کرائیں گے ، سندھ کے عوا م کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے کیوں کہ 14 سال سے اس صوبے کو ڈاکو چلا رہے ہیں اور عوام کو ان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ، 2023ء میں سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت بننے جارہی ہے، بہت ہی مربوط طریقے سے تنظیم پر کام شروع ہو چکا ہے۔
وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ علی زیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ کےعوام بڑی تکلیف سے گزر رہے ہیں ، سندھ حکومت نے نوجوانوں کی امید ختم کردی ہے ، یہاں کہیں کسی کو نوکری نہیں ملتی اور اگر ملے تو پرچی پر نوکریاں ملتی ہیں ، چھوٹے کاشتکاروں کو پانی کے لیے ترسا دیا ہے ، 14 سال سے اس صوبے کو ڈاکو چلارہے ہیں ، عوام کو ڈاکو راج پر چھوڑ دیا گیا ہے ، ہمیں سندھ کے عوام کو ڈاکو راج سے نجات دلوا کر انہیں بنیادی حقوق فراہم کرنے ہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات ہیں کہ سندھ میں ہر صورت ڈاکو راج کا خاتمہ کیا جائے، سندھ کے عوام کو دیکھ کر بہت تکلیف ہوتی ہے ، صحت ایک بنیادی ضرورت ہے جس کے لیے کے پی کے اور پنجاب نے اس پر کام کرلیا ہے ، جہاں قومی صحت کارڈ کے ذریعے عوام کے علاج کی ذمہ داری ریاست لے رہی ہے لیکن سندھ حکومت اس پر کچھ کرنے کے لیے تیار نہیں ، صوبے میں بلدیاتی قانون 140اے کی روح سے متصادم ہے ، انہوں نے ترمیم کر کے بچا کھچا بھی تباہ کردیا ۔
اس موقع پر وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ علی زیدی نے کہا کہ سندھ میں سیاسی نہیں مافیا حکومت کررہی ہے ، آصف زرداری نے منشی کو وزیراعلیٰ بنا دیا ، سندھ میں زرداری مافیا گاڈ فادر بندکر بیٹھ گیا ہے ، سندھ حکومت کے کسی کمیٹی میں اپوزیشن کےکسی ممبر کو شامل نہیں کیا گیا۔
مشہور خبریں۔
سندھ: وزیر تعلیم نے صوبے میں تعلیمی ادارے بند ہونے کی خبروں کی تردید کر دی
?️ 10 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے ایک بیان میں
مارچ
حماس: صیہونیوں کی سمت میں ہونے والا دھماکہ ایک سخت پیغام تھا
?️ 1 ستمبر 2023سچ خبریں: حماس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ صہیونی فوجیوں کے
ستمبر
24 مئی سے تعلیمی ادارے اور سیاحتی ادارے کھل سکتے ہیں
?️ 20 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او
مئی
ٹرمپ نے نیشنل گارڈ کے 400 فوجیوں کو الینوائے بھیجنے کا حکم دیا
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: الینوائے کے گورنر نے اعلان کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے
اکتوبر
سائفر کیس: عمران خان، شاہ محمود قریشی پر 12 دسمبر کو دوبارہ فردِ جرم عائد کی جائے گی
?️ 4 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ
دسمبر
اسرائیل کے وسیع حملوں کے بارے میں اہم نکات
?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: 8 دسمبر 2024 کو بشار الاسد کی حکومت کے زوال
مئی
لبنانی فوج کی شجاعانہ مزاحمت کے سامنے دشمن جنگ بندی پر راضی
?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے اس
نومبر
پاکستان: کورونا کیسز میں معمولی اضافہ، 1600 سے زائد کیسز رپورٹ
?️ 8 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وباء کورونا میں معمولی اضافے کے ساتھ
جولائی