🗓️
لاہور: (سچ خبریں) یوٹیوبر، اسلامی مبلغ اور ڈاکٹر زیبا وقار پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے حلقہ قومی اسمبلی این اے 122 سے منجھے ہوئے سیاست دانوں کے خلاف انتخابی میدان میں اتریں گی۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق زیبا وقار وڑائچ قومی اسمبلی کے حلقہ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے خواجہ سعد رفیق اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لطیف کھوسہ کے مد مقابل انتخاب لڑیں گی۔
زیبا وقار پہلی بار انتخابی میدان میں اتریں، وہ مذہبی پارٹی جماعت اسلامی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے حلقہ میں اتریں گی۔
ان کے شوہر وقار ندیم وڑائچ بھی سیاست دان ہیں اور وہ طویل عرصے سے جماعت اسلامی سے وابسہ ہیں لیکن زیبا وقار پہلی بار انتخابی میدان میں اتریں گی۔
زیبا وقار وڑائچ یوٹیوب پر مذہبی خطابات کی ویڈیوز شیئر کرتی ہیں ان کے وہاں پر 18 ہزار کے قریب سبسکرائبرز ہیں جب کہ فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی ان کی بہت بڑی فین فالوؤنگ ہے۔
علاوہ ازیں زیبا وقار نے النسا اسلامک انسٹی ٹیوٹ کے نام سے پاکستان بھر میں لڑکیوں اور خواتین کے لیے مذہبی سمیت جدید تعلیم کے ادارے کھول رکھے ہیں، جہاں خواتین کو رہائش اور کھانا بھی مفت فراہم کیا جاتا ہے۔
پہلی بار انتخابی میدان میں اترنے والی زیبا وقار پیشے کے لحاظ سے گائناکالوجسٹ ڈاکٹر ہیں اور انہوں نے کئی سال تک ماہر نسوانی امراض کے طور پر خدمات بھی سرانجام دیں اور اب بھی وہ غریب افراد کو صحت سے متعلق مفت مشورے بھی دیتی دکھائی دیتی ہیں۔
زیبا وقار اپنے یوٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بھی اپنی انتخابی مہم کے لیے استعمال کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
مشہور خبریں۔
امریکی صنعت کو مشکلات کا سامنا
🗓️ 4 اپریل 2025سچ خبریں: ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے عائد کردہ نئے محصولات نے
اپریل
صیہونیوں نے جبالیا کیمپ پر کتنے وزنی بم گرائے ہیں؛ نیویارک کی زبانی
🗓️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: نیویارک ٹائمز نے ماہرین ،تصاویر، ویڈیوز اور سیٹلائٹ امیجز کا
نومبر
شہباز شریف نے اسلام آباد میں بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
🗓️ 30 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں بھارہ
ستمبر
صیہونی حکومت کی مراکش کے ساتھ مشترکہ مشقوں میں شرکت
🗓️ 22 جون 2022سچ خبریں: عبوری صیہونی حکومت جس نے مراکش کے ساتھ معمول
جون
عمار حکیم کے سعودی عرب جانے کی وجوہات
🗓️ 19 اگست 2022سچ خبریں:عراق کی قومی حکمت کی تحریک نے اس تحریک کے سربراہ
اگست
فلڈ کمیشن کو ایک ماہ میں دریاؤں اور آبی گزرگاہوں کے راستوں سے تجاوزات ختم کرانے کی ہدایت
🗓️ 25 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل نے
فروری
سری لنکا جیسی صورتحال زیادہ دور نہیں،عمران خان
🗓️ 23 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں)سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
جولائی
پیلوسی کا دورۂ تائیوان آگ سے کھیل
🗓️ 4 اگست 2022سچ خبریں:تجزیہ کاروں نے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر کے دورہ تائیوان
اگست