یونیورسٹی سے نکالے جانے والے طلباء نے رات بھر احتجاج کیا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) بتایا گیا ہےکہ پنجاب یونیورسٹی ہوسٹلوں میں غیر قانونی طور پر مقیم نکالے جانے والے طلباء نے گزشتہ رات بھی وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کے دفتر کے باہر گزاری جو ان طلباء کی جانب سے گزاری جانے والی چھٹی رات تھی، احتجاجی طلباء نے ہوسٹلوں میں کمروں کی الاٹمنٹ کے ساتھ ساتھ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کو مزید 7 مطالبات پیش کر دئیے ہیں۔

جبکہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران انتظامیہ اور طلباء کے درمیان دو مرتبہمذاکرات ناکام ہونے کے بعد مزید مذاکرات نہیں ہوسکے۔ واضح رہے کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے ہوسٹلز الاٹمنٹ پالیسی کے تحت یونیورسٹی کے ہوسٹلوں میں غیر قانونی طور پر مقیم 71 طلباء کو کمروں سے نکال دیا تھا جن میں طلباء کے مہمان بھی شامل تھے۔

ادہر پنجاب حکومت نے وسیلہ تعلیم پروگرام میں توسیع کی منظوری دے دی، وظائف صرف سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کو ملیں گے۔ طالبات کو تین ہزار جبکہ طلبا کو 2500 روپے کا وظیفہ ملے گا۔ پنجاب حکومت نے وسیلہ تعلیم پروگرام کی توسیع کی منظوری دیتے ہوئے محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کو بی آئی ایس پی کے ساتھ معاہدے کی اجازت دے دی ہے۔فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں وسیلہ تعلیم پروگرام کے تحت بچوں کو وظیفہ دیا جائے گا۔ سرکاری سکولوں میں چھٹی سے دسویں جماعت کے طلبا و طالبات کو وظیفہ ملے گا۔محکمہ سکول ایجوکیشن حکام کے مطابق وظائف صرف سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کو ملیں گے۔

مشہور خبریں۔

یورپ کو ایران کے ساتھ جنگ کے بڑے نقصانات 

?️ 18 جولائی 2025سچ خبریں: امیر کاہانووچ، اس مضمون کے مصنف، لکھتے ہیں کہ ایران

جنگ بندی کیس اور دوحہ میں مذاکرات کا نیا دور

?️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنز اور موساد کے سربراہ

امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا فاشزم

?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:روس میں شام کے سفیر ریاض حداد نے بڑھتے ہوئے فاشسٹ

برکس نشست کا آغاز

?️ 22 اگست 2023سچ خبریں: برکس گروپ کے رہنماؤں کا اجلاس منگل کو جنوبی افریقہ

روسی فوجی سازوسامان مصنوعی ذہانت سے لیس

?️ 18 اگست 2022سچ خبریں:    روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ

شامی صدر اور عمان کے بادشاہ کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو

?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:شام کے صدر بشار اسد اور عمان کے سلطان ہیثم بن

اسرائیل کا ایک سال کا کارنامہ؛ خواتین اور بچوں کا قتل

?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے سینیئر رہنما طاہر النونو نے اعلان کیا

وزیراعلیٰ پنجاب پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

?️ 13 اگست 2021لاہور (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیراعلیٰ کی اہلیہ عالمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے