یوم فضائیہ پر ایئرہیڈکوارٹرز میں تقریب، اپنے مشن پر پوری یکسوئی سے کار بند ہیں، ایئر چیف مارشل

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) 1965 کی جنگ میں 7 ستمبر کو لڑے جانے والے فضائی معرکے کی یاد میں آج ملک بھر میں یومِ فضائیہ منایا جا رہا ہے، ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا، ایئرچیف مارشل ظہیر احمدبابرسدھو تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

ڈان نیوز کے مطابق 7 ستمبر کو شاہینوں نے جرات اور بہادری کی تاریخ رقم کی تھی، پاک فضائیہ کے جوانوں نے بہادری سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جس پر قوم فخر کرتی ہے۔

ایم ایم عالم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں شجاعت اور بہادری کی ایسی تاریخ رقم کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، اسکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم نے دشمنوں کو ناکوں چنے چبوا دیے اور دشمن بھارت کے 5 جنگی طیارے ایک منٹ میں زمین پر مار گرائے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فضائیہ کا یوم شہدا 7 ستمبر کو پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کے تمام بیسز پر عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دن کا آغاز شہدا کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی سے کیا گیا، 1965 اور 1971 کی جنگوں کے شہدا کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، وطن پر قربان ہونے والے تمام شہدا ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا، ایئرچیف مارشل ظہیر احمدبابرسدھو تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

ایئرچیف مارشل نے کہا کہ یوم شہدا قربانی، حوصلے، پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی علامت ہے، پی اے ایف تیزی سے بدلتی سیکیورٹی صورتحال میں اپنے مشن پر پوری یکسوئی سے کار بند ہے، معرکہ حق اور بنیان مرصوص میں کامیابیاں ایئرفورس کی صلاحیت، عزم کا ثبوت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خلا، الیکٹرانک وارفیئر اور سائبرٹیکنالوجیز کے میدان میں صلاحیتیں مزید بڑھائیں گے، معرکہ حق اور بنیان مرصوص میں کامیابیاں ایئرفورس کی صلاحیت اور عزم کا ثبوت ہے۔

ایئرچیف نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں ہماری آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔

ایئرچیف نےکشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا اور حق خودارادیت کی جدوجہدکو جائز قراردیا، تقریب کے اختتام پر چیف آف ایئر اسٹاف نے یادگار شہدا پر پھول رکھے۔

وزیر اعظم کا پاک فضائیہ کو خراج تحسین

وزیر اعظم شہباز شریف نے پاک فضائیہ کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فخر ہے کہ پاک فضائیہ نے فضائی جنگی معرکوں میں دشمن پر اپنی دھاک بٹھائی، پاک فضائیہ کی ناقابل تسخیر کثیر الجہتی جنگی صلاحیتیں ان کی جدت کا ثبوت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ثابت کیاکہ دشمن کبھی جذبے کوشکست نہیں دے سکتا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے معرکہ حق بنیان مرصوص میں فیصلہ کن کردارادا کیا، پاک فضائیہ نے دشمن کوچاروں شانے چت کرکے دنیا کو حیرت زدہ کر دیا۔

مشہور خبریں۔

جب تک اسرائیلی قبضہ جاری رہے گا، مزاحمتی ہتھیار برقرار رہیں گے: حماس کا اعلان

?️ 26 ستمبر 2025سچ خبریں: فلسطینی خود مختار حکومت کے صدر محمود عباس کی اقوام متحدہ

مسلح افواج عدلیہ کا حصہ نہیں، کسی فیصلے میں نہیں لکھا ملٹری کورٹ عدلیہ ہے، رکن آئینی بینچ

?️ 5 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیس

ترکی میں 12 ہزار 873 اور شام میں 3 ہزار 162 ہلاک

?️ 9 فروری 2023سچ خبریں:ترکی کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ آرگنائزیشن نے اعلان کیا ہے کہ ملک

ٹرمپ خود جیل جائیں گے یا لے جائے جائیں گے؟

?️ 16 اگست 2023سچ خبریں: ریاست جارجیا میں 2020 کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کے

غزہ میں موسیٰ کا عصا؛ قابضین کا انتظار کرنے والا ایک بڑا ڈراؤنا خواب

?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: صیہونی ریجیم کے غزہ شہر پر وسیع پیمانے پر حملے

حزب اللہ کیسے صیہونیوں کو چنے چبوا رہی ہے؟

?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ نے چند گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوجی مقامات

ہمیں چاند کے مدار کو تبدیل کرنا ہوگا: امریکی سیاستدان

?️ 13 جون 2021واشنگٹن(سچ خبریں) امریکی سیاست دان کا کہنا ہے کہ ہمیں زمین کو

جی ڈی اے نے عام انتخابات کے نتائج مسترد کردیے

?️ 13 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے عام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے