?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر میں یوم تکبیر بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا گیا، اور اسلام آباد، کراچی، لاہور سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں اور تقاریب کا انعقاد کیا گیا جن میں پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے پر سائنسدانوں اور پاک افواج کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق یوم تکبیر پر اسلام آباد کے پولیس لائنز ہیڈکوارٹر میں خصوصی تقریب ہوئی جس میں آئی جی اسلام آباد بھی شریک ہوئے، تقریب میں یوم تکبیر کا کیک بھی کاٹا گیا، دریں وفاقی دارالحکومت ہی میں یونائیٹڈ ٹرانسپورٹ سروسز نے ریلی نکالی اور پاک افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔
کراچی میں یوم تکبیر کے حوالے سے بلدیہ عظمی کراچی نے ریلی نکالی جس میں میئر و ڈپٹی میئرسمیت کے ایم سی ملازمین کی بڑی تعداد شریک ہوئی، کراچی میں کے ایم سی ریسکیو ٹیم اور لائف گارڈ کی جانب سے بھی تقریب اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
لاہور میں جنرل اسپتال کے ڈاکٹروں نے یوم تکبیر ریلی نکالی اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے، ریلی کے آغاز سے قبل کیک بھی کاٹا گیا۔
سکھر میں واکنگ ٹریک پر یوم تکبیر کی مرکزی تقریب ہوئی جس میں پرچم کشائی کی گئی، اس موقع پر پاک فوج زندہ باد، پاکستان زندہ باد کےفلک شگاف نعرے لگائےگئے، تقریب میں بچوں نے ٹیبلوز پیش کیے۔
جامشورو میں ڈپٹی کمشنر آفس سے ریلی نکالی گئی، شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے بلند کیے۔
ساہیوال میں ’ یوم تکبیر سے یوم تشکر ’ تک کے عنوان سے خصوصی تقریب ہوئی، پاک فوج کی وردیاں اور سبزوسفید لباس پہنے طلبہ نے ملی نغمے پیش کیے، جبکہ مقامی گلوکاروں نے بھی افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔
گوجرانوالہ ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم تکبیر پر ریلی نکال کر شرکا نے پاک افواج پر فخر کا اظہار کیا، گوجرانوالہ میں مسیحی برادری نے بھی یوم تکبیر ریلی نکالی اور پاکستان اور پاک فوج کی حمایت میں نعرے لگائے۔
شیخوپورہ میں مسلم لیگ ن کی جانب سے یوم تکبیر کا کیک کاٹ کرملکی ترقی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی اور ریلی نکالی گئی۔
رحیم یارخان میں جماعت اسلامی کی جانب سے ریلی کاانعقاد کرکے نعرہ تکبیر اللہ واکبر کے فلک شگاف نعرے بلند کیے گئے۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں یوم تکبیر پر خصوصی تقریب ہوئی طلبہ نے ملی نغموں پر ٹیبلوز پیش کیے اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔
بہاولنگر میں یوم تکبیر پر جلوس نکالا گیا، جلوس کے شرکا نے قومی پرچم اور بینرز اٹھاکر پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔
جھنگ میں یوم تکبیر پر تقریب کا انعقاد کرکے پاک افواج کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔
مری میں بھی یوم تکبیر نہایت جوش و خروش سے منایا گیا، مال روڈ پر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ملکی سلامتی و استحکام کا عزم کیا گیا۔


مشہور خبریں۔
کیا نیتن یاہو کے ہوتے ہوئے صلح ہو سکتی ہے؟ برطانوی اخبار کی زبانی
?️ 19 نومبر 2023سچ خبریں: برطانوی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں اس بات کی
نومبر
بالی وڈ کی معروف اداکارہ کا ماضی میں اپنے مالی حالات کا انکشاف
?️ 14 اگست 2023سچ خبریں: مہیش بھٹ کی بیٹی، اپنے دور کی مقبول اداکارہ اور
اگست
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 84ارب کا اضافہ، نیپرا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
?️ 18 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نیپرا نے رواں مالی سال کی دوسری سہ
فروری
چین کے ساتھ طویل جنگ میں امریکہ کو شکست کا خطرہ:امریکی جریدہ
?️ 31 اکتوبر 2025چین کے ساتھ طویل جنگ میں امریکہ کو شکست کا خطرہ:امریکی جریدہ
اکتوبر
مودی حکومت کے ہاتھوں مقبوضہ جموں وکشمیر کی مسلم اکثریت کو سنگین خطرہ لاحق ہے، حریت کانفرنس
?️ 5 اکتوبر 2024سری نگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر
اکتوبر
مسجد الاقصی سے ملحقہ علاقے کے صہیونیوں کے نام پر رجسٹریشن کے خلاف احتجاج
?️ 27 جون 2022سچ خبریں: آج پیرکو حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے صیہونی
جون
دنیا کا دھوکہ بازی کا دار الحکومت
?️ 28 جون 2022سچ خبریں:برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں سالانہ ۳ بلین
جون
صیہونیوں کی اسرائیل سے ہجرت کرنے کی وجوہات
?️ 31 جولائی 2023سچ خبریں:انگریزی اخبار ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ صیہونی حکومت میں
جولائی