?️
ملتان: (سچ خبریں)پیپلز پارٹی کے وائس چیئرمین اور سابق وزیراعظم سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کی شرکت پر سوالات اٹھادیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ملتان میں نکالے جانے والے متعدد ماتمی جلوسوں کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ایم این ایز اپنے استعفے جمع کرانے کے بعد اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے ہیں اس لیے اب انہیں ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔
سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پر تنقید کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے اور اگر ان کی بیٹی مہر بانو قریشی این اے 157 میں ضمنی انتخاب جیت جاتی ہیں تو اس صورتحال میں وہ بطور ایم این اے کیسے حلف اٹھائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ لوگ ایسے امیدوار کو ووٹ دیں گے جو قومی اسمبلی میں ان کی نمائندگی کرنے کی اہلیت رکھتا ہو نہ کہ اس امیدوار کو جس کی پارٹی استعفے جمع کرانے کے بعد اسمبلی کا بائیکاٹ کر رہی ہو۔
پی ٹی آئی کے ایم این ایز کے استعفوں کی منظوری سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ان کے اراکین استعفوں کی تصدیق کے لیے اسپیکر راجا پرویز اشرف کے سامنے پیش نہیں ہوئے اور جب انہیں بلایا گیا تو انہوں نے آنے سے انکار کردیا۔
مہنگائی سے متعلق انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کا انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ سخت شرائط کے تحت کیا گیا معاہدہ ملک میں مہنگائی کی بڑی وجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عالمی معاہدوں کا احترام کرنے کی پابند ہے جو کسی سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں بلکہ ملک کے ساتھ کیے گئے تھے۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ملک کو مضبوط بنانے کے لیے قانون اور آئین کی بالادستی ہونی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عدلیہ اور الیکشن کمیشن آزاد خود مختار ادارے ہیں جب کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کا احترام کیا یہاں تک کہ انہیں منتخب وزیر اعظم ہونے کے باوجود وزارت عظمیٰ سے نااہل کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں میاں محمد نواز شریف اور آصف علی زرداری سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے تمام سینئر رہنما جیل میں رہے۔
پی پی پی رہنما نے الزام لگایا کہ کمشنر ملتان نے این اے 157 کے ضمنی انتخاب سے قبل شدید دباؤ کی وجہ سے چھٹی کی درخواست جمع کرا دی ہے، انہوں نے الیکشن کمیشن سے اس معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔
یوسف رضا گیلانی نے عوام پر زور دیا کہ وہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کو برقرار رکھیں۔
مشہور خبریں۔
سربراہ کو تمام اختیارات دینے سے متعلق پیمرا کا فیصلہ کالعدم قرار
?️ 5 نومبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)
نومبر
سینیٹ انتخابات آئیں اور قانون کے مطابق ہوں گے:سپریم کورٹ
?️ 2 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی
مارچ
امریکہ کے نزدیک انسانی جانوں کی کوئی قدر نہیں:شامی عہدیدار
?️ 13 فروری 2023سچ خبریں:شامی صدر کی مشیر نے اس ملک کے زلزلہ زدگان کی
فروری
ٹرمپ کا روسی صدر پر سنگین الزام
?️ 26 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو
مئی
اسرائیلی حملے علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں: پاکستان
?️ 21 جون 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل میں پاکستان کے نمائندے "عاصم
جون
یمن میں جنگ بندی کا خاتمہ
?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں: یمن میں دو ماہ کی جنگ بندی ملک کے لیے
اکتوبر
امریکہ نے سعودی عرب کو 2.8 بلین ہتھیاروں کی فروخت کی اجازت دی
?️ 25 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو 2.8 بلین ڈالر
جولائی
شام کا استحکام عرب دنیا کی سلامتی کو یقینی بنانے کے اہم عوامل میں سے ایک
?️ 25 مارچ 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات کی مستقل نمائندہ لانا
مارچ