?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے کہا ہے کہ یورپی یونین نے پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے خارج کر دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی کاروباری اداروں اور افراد پر یورپ کے قانونی اور معاشی آپریٹر کی اضافی شرائط لاگو نہیں ہوں گی۔
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے اس پیش رفت پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس تجارتی اور سفارتی کامیابی کا سہرا وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ افراتفری میں اچھی خبر یہ ہے کہ یورپی یونین نے پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکال دیا ہے، اس اہم پیش رفت کے بعد برآمد کنندگان اور تاجروں کو رکاوٹوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ ڈان اخبار کی 14 فروری 2019 کی رپورٹ کے مطابق یورپی کمیشن نے پاکستان سمیت ان 23 ممالک کی فہرست جاری کی تھی، جہاں انسدادِ منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے قوانین بہت کمزور ہیں اور ساتھ ہی ہدایت کی گئی کہ ان کمزوریوں پر تیزی سے قابو پایا جائے۔
مزید بتایا گیا تھا کہ فہرست کے اجرا کے بعد یورپی یونین کے انسدادِ منی لانڈرنگ کے قوانین کے ماتحت بینک اور دیگر ادارے، مالی معاملات میں صارفین اور دیگر مالیاتی اداروں کو منسلک کر کے نگرانی کو مؤثر بنانے کے پابند ہوں گے تاکہ رقم کی کسی مشتبہ منتقلی کی نشاندہی ہوسکے۔
مذکورہ فہرست جولائی 2018 میں جاری کی گئی انسدادِ منی لانڈرنگ کی پانچویں ہدایات اور 54 ترجیحی اختیارات، جو یورپی کمیشن نے رکن ممالک کی مشاورت سے قائم کیے تھے، کے تناظر میں نئے اور سخت طریقہ کار کے تحت مرتب کی گئی تھی۔
خیال رہے کہ 15 نومبر 2022 کو برطانیہ نے بھی باضابطہ طور پر پاکستان کو انتہائی خطرات کے حامل ممالک کی فہرست سے نکال دیا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اچھی خبر ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے ایکشن پلان کی جلد تکمیل پر برطانیہ نے پاکستان کو ہائی رسک تھرڈ ممالک (انتہائی خطرات کے حامل) کی فہرست سے خارج کر دیا ہے۔
اسی طرح 21 اکتوبر 2022 کو منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے ہونے والی فنڈنگ پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو گرے لسٹ سے خارج کردیا تھا۔
ایف اے ٹی ایف کے صدر ٹی راجا کمار نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ پاکستان 2018 سے گرے لسٹ میں تھا، اس وقت دو ایکشن پلان تھے، پاکستانی حکام بڑی جدوجہد کے بعد تمام ایکشن پلان پر بڑی حد تک عمل درآمد کرچکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
بھارت نے ستلج میں پھر پانی چھوڑ دیا، سندھ میں آج بڑے سیلاب کا خطرہ
?️ 9 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) بھارت نے دریائے ستلج میں آج پھر پانی چھوڑ
ستمبر
غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر یورپی یونین کا ردعمل
?️ 23 نومبر 2023سچ خبریں:یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے بدھ کے
نومبر
سرکاری ادارے ڈیجیٹل نہیں ہونا چاہتے، فیصلہ کریں، رشوت کا بازار ختم کرنا ہے یا نہیں؟ شزہ فاطمہ
?️ 22 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر مملکت شزہ فاطمہ نے انکشاف کیا ہے
جنوری
مخالفین نے پی ٹی آئی انٹرا-پارٹی انتخابات کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھا دیے
?️ 3 دسمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کو اس کے مخالفین نے انٹرا
دسمبر
بندرگاہوں پر پھنسے سامان کی کلیئرنس کا اصولی فیصلہ
?️ 28 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزارت خزانہ میں وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل کی زیر صدارت
جون
یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے بیجنگ کے 12 محور
?️ 10 مئی 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی اپنے چینی ہم منصب شی جن
مئی
افغانستان کے موجودہ نظام میں ذاتی تعصب کی کوئی جگہ نہیں ہے: طالبان وزیر داخلہ
?️ 12 جون 2023سچ خبریں:سراج الدین حقانی نے کہا کہ طالبان میں ذاتی تعصب کی
جون
مغربی پٹی میں صہیونی بستیوں پر فائرنگ، تین ہلاک
?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں:عبری ذرائع کے مطابق مغربی پٹی کے شمال میں واقع صہیونی
جنوری