🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) مالیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ یورو اور پانڈا بانڈز کے اجرا میں حکومت کی نااہلی معیشت کو دباؤ میں ڈال سکتی ہے، جس سے ملک کو بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں سے بہتر درجہ بندی حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مالیاتی شعبے کے ذرائع نے بتایا کہ ’حکومت، بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں کی طرف سے ملک کی خراب ریٹنگز کی وجہ سے ڈالر حاصل کے لیے بین الاقوامی مارکیٹ میں اب تک بانڈز شروع کرنے کے قابل نہیں ہے۔‘
وزیر خزانہ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر نے گزشتہ ماہ واشنگٹن میں معروف ریٹنگ ایجنسیوں سے ملاقات کی تھی تاکہ انہیں اس بات پر قائل کیا جاسکے کہ معیشت کے میکرو اکنامک نمبرز میں بہتری آئی ہے۔ تاہم، اب تک اس کا کوئی سودمند نتیجہ سامنے نہیں آیا ہے۔
دو ریٹنگ ایجنسیاں پہلے ہی پاکستان کی ریٹنگ میں ایک درجہ اضافہ کر چکی ہیں۔ 29 جولائی کو، فچ نے پاکستان کی طویل مدتی درجہ بندی کو ایک درجے بڑھا کر ’سی سی سی پلس‘ کردیا تھا، جبکہ 28 اگست کو موڈیز نے پاکستان کو ’ سی اے اے 2’ میں اپ گریڈ کیا تھا۔
بینکر اور کرنسی مارکیٹ کے ماہر عاطف احمد نے کہا کہ ’چینی مارکیٹ میں پانڈا بانڈز کے اجرا کے لیے تمام کوششوں اور کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کے باوجود، حکومت یہ مقصد حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔‘
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں چین کے نائب وزیر خزانہ لیاؤ مِن سے ملاقات کی تھی۔ وفاقی وزیر نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ حکومت، چینی مارکیٹ میں پانڈا بانڈ کا اجرا کرنا چاہتی ہے تاکہ اس کی مالیاتی بنیاد کو متنوع بنایا جا سکے۔
مالیاتی ماہرین نے کہا کہ ممکنہ طور پر زیادہ منافع کے باوجود چینی کمپنیاں پاکستانی بانڈز خریدنے میں کم دلچسپی رکھتی ہیں۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کو فروخت کرنے میں ناکامی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی نہیں ہے۔ بولی کے لیے صرف ایک مقامی رئیل اسٹیٹ ڈیولپر اہل قرار پایا تھا، لیکن بولی کسی مثبت نتیجے کے بغیر ختم ہوگئی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے حال ہی میں سعودی عرب اور قطر کا دورہ کیا اور اعلان کیا کہ دونوں ممالک متنوع شعبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں۔ تاہم، دونوں ممالک کی جانب سے ممکنہ سرمایہ کاری کے متعلق مالیاتی مارکیٹ میں بہت کم جوش و خروش دیکھا گیا۔
سینئر بینکر اور کرنسی کی نقل و حرکت کے ماہر کا کہنا تھا کہ ’اسٹیٹ بینک جو کر سکتا ہے وہ یہ ہے کہ وہ مقامی مارکیٹ سے زیادہ سے زیادہ ڈالر خریدے، درآمدات کو محدود کرے، برآمدی آمدنی کی زیادہ فروخت کے لیے شرح تبادلہ کو مستحکم رکھے، غیر ملکی کرنسیوں کے غیر قانونی کاروبار کو روکے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ ترسیلات زر کے لیے زیادہ سے زیادہ مراعات فراہم کرے۔‘
مشہور خبریں۔
عراق میں داعش کی ایک اور سفاکیت منظر عام پر
🗓️ 6 اگست 2023سچ خبریں: عراقی ذرائع نے مغربی عراق میں داعش دہشت گرد گروہ
اگست
’فیس بک، ٹک ٹاک، انسٹا گرام، ایکس اور یوٹیوب پر پابندی لگائی جائے‘
🗓️ 2 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹر بہرہ مند خان تنگی نے سینیٹ میں
مارچ
جی ایچ کیو حملہ کیس: شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم
🗓️ 28 دسمبر 2023راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیر خارجہ اور سینیئر رہنما پی ٹی آئی
دسمبر
یوکرین میں جنگ کے بارے میں سابق امریکی وزیر خارجہ کا انتباہ
🗓️ 9 فروری 2023سچ خبریں:امریکہ میں 1990 کی دہائی کی نئی شائع شدہ دستاویزات اور
فروری
گورنر خیبرپختونخوا نے انتخابات کو امن و امان کی بہتری سے جوڑ دیا
🗓️ 28 جنوری 2023پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے انتخابات میں ممکنہ تاخیر کی طرف اشارہ
جنوری
ڈالر کی اڑان جاری
🗓️ 20 جون 2022لاہور(سچ خبریں) امریکی ڈالر نے روپیہ کے کس بل نکال دیئے، اوپن
جون
خراب کریڈٹ ریٹنگ کے سبب غیر ملکی فنانسنگ میں کمی
🗓️ 18 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی مارکیٹوں کی صورتحال اور خراب کریڈٹ
نومبر
فلسطینی بچوں کے خلاف صیہونی جرائم
🗓️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:بیت المقدس کے قیدیوں کے اہل خانہ کی کمیٹی نے اعلان
مارچ