?️
لاہور(سچ خبریں) صوبہ پنجاب کی وزیر ڈاکٹر صحت یاسمین راشدنے ڈینگی کیسز پر اگلے ہفتے تک قابو پانے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں ڈینگی کیسز بڑھے ہیں امید ہے اگلے ہفتے تک قابو پالیں گے، اسپتالوں میں جگہ موجود ہے روزانہ رپورٹ لیتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پنجاب باقی صوبوں کے مقابلے میں سب سے آگے ہے، سال کے آخر تک کوشش کریں گے ویکسین کی دونوں ڈوزز لگادی جائیں۔ یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ خدا کرے اسی طرح حالات رہیں کیونکہ لاک ڈاؤن سے نقصان ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈینگی کیسز بڑھے ہیں امید ہے اگلے ہفتے تک قابو پالیں گے، اسپتالوں میں جگہ موجود ہے روزانہ رپورٹ لیتے ہیں۔ تھیلیسیمیا کے پنجاب میں اس وقت 27 ہزار رجسٹرڈ مریض ہیں۔ ہر اسپتال میں 10 بیڈز تھیلیسیمیا مریضوں کے لیے مختص کر رہے ہیں۔
یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ 31 دسمبر کے بعد ہیلتھ کارڈ سب کو مل جائیں گے، کوئی کارڈ ایکسپائر نہیں ہوگا ہیلتھ کارڈ آئی ڈی کارڈ سے منسلک ہوگا، ہمارا کنٹریکٹ 15 تاریخ تک مکمل سائن ہو جائے گا۔ جس دن کنٹریکٹ ہوگا 6 ہفتے بعد کارڈ دینے کا سلسلہ شروع ہوگا۔


مشہور خبریں۔
اتوار کو مشرق وسطی کا دورہ پر جاوں گا، غزہ کے لوگ اپنے گھروں میں رہیں گے:ٹرمپ
?️ 11 اکتوبر 2025 اتوار کو مشرق وسطی کا دورہ پر جاوں گا، غزہ کے لوگ
اکتوبر
غزہ جنگ کے نتیجے میں برطانیہ میں لوگوں کے مسلمان ہونے کی خبر نے مچایا تہلکہ
?️ 4 دسمبر 2025سچ خبریں: ایف ایف ایل اکیڈمی کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا
دسمبر
سینیٹرز کیریبین میں امریکی فوجی چھاپوں کے بارے میں فکر مند ہیں
?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکہ میں دونوں جماعتوں کے سینیٹرز نے کیریبین میں فوجی
اکتوبر
کہیں اور بات نہیں چل رہی، مذاکرات چھپ کر نہیں کھل کر کریں گے، بیرسٹر گوہر
?️ 28 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر
جنوری
پنجاب: سیلاب سے 1692 موضع جات زیر آب، لاکھوں افراد متاثر، اموات 25 ہوگئیں
?️ 29 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے
اگست
پورے فلسطین میں مقاومت ہی فتح اور آزادی کا واحد راستہ ہے
?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے بئر السبع میں شہادتوں کی
مارچ
یحییٰ السنور کو قتل کرنے کا منصوبہ
?️ 29 نومبر 2023سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین سے شائع ہونے والے اخبار معاریو نے آج اپنی
نومبر
پیپلز پارٹی حکومت میں شامل ہونے پر غور نہیں کررہی۔ شرجیل میمن
?️ 30 جون 2025کراچی (سچ خبریں) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے
جون