🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) مختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں پروفیشنلز کی تعیناتیوں کی تلاش میں ہیڈ ہنٹنگ فرمز کی خدمات حاصل کرنےکے لیے وزیر اعظم کا اختیار ختم ہوگیا اور یہ اختیار وفاقی وزرا، وزرائے مملکت اور مشیروں کو مل گیا۔
’ڈان نیوز ’ کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتوں اور ڈویژن کو پروفیشنلز کی تلاش کے لیے ’ہیڈ ہنٹنگ فرمز‘ کی خدمات حاصل کرنے کا اختیار ہوگا۔
متعلقہ وزیر، مشیر یا وزیر مملکت کی منظوری سے فرم کی خدمات لی جاسکے گی تاہم ہیڈ ہنٹنگ فرم کی خدمات صرف مسابقتی عمل کے ذریعے حاصل کی جاسکیں گی۔
اس سے پہلے ہیڈ ہنٹنگ فرم کی خدمات کے لیے وزیر اعظم کی منظوری ضروری تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ ہنٹنگ فرم کے عمل میں اسٹبلشمنٹ ڈویژن لیڈ کردار ادا کرے گی اور اسٹبلشمنٹ ڈویژن ہیڈ ہنٹنگ فرم کے لیے کامن پول قائم کرے گی۔
ہیڈ ہنٹنگ فرم کے لیے کامن پول پیپرا رولز اور ریگولیشن کے تحت قائم کیاجائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے وفاقی حکومت نے مختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں ماہرین اور پروفیشنلز تعینات کرنےکا پلان بنایا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مختلف وفاقی وزارتوں، ڈویژنز میں اہم تعیناتیوں اور آسامیوں کی تخلیق میں بھی وزیراعظم کا اختیار ختم کردیا گیا تھا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا مختلف وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں اہم تعیناتیوں اور آسامیوں کی تخلیق کا اختیار وزرا، مشیروں، وزرائے مملکت اور سیکریٹریز کے سپرد کردیا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
بھاگتے بھاگتے، امریکا کی افغانستان میں نئی خانہ جنگی بھڑکانے کی ناپاک سازش
🗓️ 29 اپریل 2021(سچ خبریں) امریکا اگرچہ افغانستان سے ظاہری طور پر شکست کھاکر بھاگنے
اپریل
خیبرپختونخواہ میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ایکشن پلان تیار
🗓️ 26 مارچ 2025پشاور: (سچ خبریں) کے پی کے حکومت نے دہشتگردی کے خاتمے اور
مارچ
کورونا: ملک بھر کے اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کا خدشہ
🗓️ 24 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کے ہلاکت خیز
اپریل
صدر مملکت پاکستان کو سیاحوں کی جنت بنانے کے لئے پرعزم
🗓️ 27 ستمبر 2021اسلام آباد( سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پاکستان کو سیاحوں
ستمبر
سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں ہوتی صورتحال کے تحت فیصلے کرنے ہوتے ہیں،صدر مملکت
🗓️ 15 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ سیاست
دسمبر
حزب اللہ کے میزائل نے پہلی بار بن گورین کو نشانہ بنایا
🗓️ 7 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کا میڈیا جنگ کے آغاز کے بعد پہلی
نومبر
محسن پاکستان ڈاکٹرعبد القدیر نے کیا وصیت کی تھی
🗓️ 10 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر
اکتوبر
ایران نے کیسے امریکی عالمی بالادستی خطرے میں ڈال دی ہے؟سابق امریکی وزیرخارجہ کی زبانی
🗓️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: سابق امریکی وزیر خارجہ اور جارج بش جونیئر کی حکومت
اکتوبر