ہنگری کا 400 پاکستانی طلبا کو فل سکالرشپ دینے کا اعلان، کئی یادداشتوں پر دستخط ہوگئے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ہنگری نے 400 پاکستانی طلبا کو فل سکالرشپ دینے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ کئی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کردیئے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفتر خارجہ میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہنگری کے ہم منصب کو پاکستان کے دوسرے دورے پر خوش آمدید کہتے ہیں، یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دہائیوں کے تعلق کو مزید تقویت دے گا، ہنگری پاکستان کے لیے ایک مثبت اور فائدہ مند دوست ملک رہا ہے، پاکستان ہنگری کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر کرنے کا اعادہ کرتا ہے، ہنگری نے پاکستان کی صنعتی شعبے میں خدمات انجام دی ہیں، ہنگری کی مدد سے پاکستان میں تجارت اور صنعت کے شعبے میں 100 سے زائد افراد نے اپنے ہنر کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور ہنگری کے درمیان متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں، معاہدوں میں دونوں ممالک کے مابین تجارت اور صنعت کو مزید تقویت دینا شامل ہے، دونوں ممالک نے غزہ کی صورتحال پر بھی بات چیت کی، افغانستان سے درپیش مسائل سے ہنگری کے وزیر خارجہ کو آگاہ کیا، اس وقت پاکستان کو افغانستان سے سکیورٹی مسائل کا سامنا ہے جس سے متعلق اپنے ہم منصب کو بتایا، پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے سفارتی سطح پر ملاقاتوں کا بھی تذکرہ کیا گیا، اس معاملے پر ہنگری نے مثبت جواب دیا۔

اس موقع پر ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیجارٹو نے اپنے خطاب میں اعلان کیا کہ ہنگری کی جانب سے 400 پاکستانی طلبا کو فل اسکالر شپ دی جائے گی، ابھی تک پاکستان کی طرف سے 1700 کے قریب طلبا کی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، پاکستان اور ہنگری کے درمیان سفارتی تعلقات کو 60 سال مکمل ہو چکے ہیں، ہم یقین رکھتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارت، صنعت اور دیگر شعبوں کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان اور ہنگری کے درمیان بہت سی چیزیں یکساں ہیں، پاکستان اور ہنگری کے درمیان ثقافتی لحاظ سے بھی بہت چیزیں مشترک ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو افغانستان کی سر زمین سے درپیش مسائل سے ہم بخوبی آگاہ ہیں، پاکستان افغانستان سمیت خطے میں امن کا خواہاں ہے، ہم پاکستان کے ساتھ اس کوشش میں شامل ہیں کہ خطے میں امن کی صورتحال برقرار رہے، ہم پاکستان کو خطے میں امن کی بحالی کے لیے اچھے دوست کی طرح دیکھتے ہیں، اس وقت یوکرین اور روس کے درمیان جو جنگ ہے، ہنگری اور پاکستان اس خطے میں بھی امن کے خواہاں ہیں، کچھ یورپی ممالک نہیں چاہتے یوکرین اور روس کے درمیان جو جنگ ہے وہ ختم ہو۔

مشہور خبریں۔

صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ کا نیتن یاہو پر الزام

?️ 14 جولائی 2025 سچ خبریں:صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ نے نیتن یاہو کو فریب

آلاسکا میں پوتین سے مجوزہ ملاقات پر ٹرمپ کا میڈیا اور ناقدین پر شدید حملہ

?️ 14 اگست 2025آلاسکا میں پوتین سے مجوزہ ملاقات پر ٹرمپ کا میڈیا اور ناقدین

افغانیوں کع در بہ در کرنے کے بجائے ان کیلئے ملک کے اندر انتظام کیا جائے

?️ 1 اگست 2021واشنگٹن(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیربرائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے

شام کی طرح فلسطینی قوم بھی جیت جائے گی

?️ 28 مئی 2023سچ خبریں:شام کے صدر کی مشیر بثینہ شعبان نے اس بات پر

نیتن یاہو کی عدالتی بغاوت کی نئی چال

?️ 16 اگست 2023سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں سیاسی تعطل، معاشی بحران اور بڑے پیمانے

’ذرا برابر بھی پریشانی نہیں‘

?️ 7 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حماد اظہر نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے

شہباز گل نے ان پر حملہ کرنے والوں کو معاف کردیا

?️ 16 مارچ 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز

25 سالہ ایران چین تعاون کی دستاویز امریکہ کے لیے ایک سنگین چیلنج

?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:  ایران اور چین کے درمیان سٹریٹیجک تعلقات 27 مارچ 2021

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے